پاکستان کو سعودی عرب دے گا دو ارب ڈالر کی مدد، لیکن آئی ایم ایف نے رکھی یہ شرط
پاکستان کو سعودی عرب دے گا دو ارب ڈالر کی مدد، لیکن آئی ایم ایف نے رکھی یہ شرط ۔ تصویر : AP
Pakistan relief package: مارچ میں پاکستان نے سعودی عرب سے اپیل کی تھی کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے فنڈز کی تصدیق کرے۔ پاکستان کو ریاض سے رواں ماہ ہی اضافی رقم جاری کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔
اسلام آباد : کیش بحران کا سامنا کررہا پاکستان دو ارب ڈالر کی اضافی امداد حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کر سکتا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اس قدم سے پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے امدادی پیکج حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جس کی اسے اس وقت بہت زیادہ ضرورت ہے۔
مارچ میں پاکستان نے سعودی عرب سے اپیل کی تھی کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے فنڈز کی تصدیق کرے۔ پاکستان کو ریاض سے رواں ماہ ہی اضافی رقم جاری کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔ پاکستان کو سعودی عرب سے یہ تعاون انتہائی اہم وقت پر مل رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں دستخط شدہ پروگرام 30 جون 2023 کو غیر فعال ہو جائے گا اور اس کے بعد طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق اس پروگرام کو بڑھایا نہیں جا سکے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہے کہ سات ارب ڈالر کا ریلیف پیکج حاصل کرنے کے لئے پہلے دوسرے ممالک سے تین ارب ڈالر اکٹھے کرنے ہوں گے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز انٹرنیشنل کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کے لئے عید کے فوراً بعد سعودی فنڈ آف ڈویلپمنٹ کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب نے آئی ایم ایف سے دوطرفہ تعاون کی تصدیق کردی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔