உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے سعودی عرب کو اربوں ڈالر کا ہوگا فائدہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    سعودی عرب میں اب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے اور وہاں کی خواتین گاڑیاں چلا سکتی ہیں۔

    • Share this:
      سعودی عرب میں اب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے اور وہاں کی خواتین گاڑیاں چلا سکتی ہیں۔ اس اقدام کی جہاں چوطرفہ ستائش کی جارہی ہے ، وہیں مملکت کو اس سے کافی بڑا اقتصادی فائدہ بھی ہونے والا ہے ۔ بلومبرگ کی ایک اقتصادی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030 تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔
      رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔
      العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک خبر کے مطابق دبئی میں مقیم بلومبرگ اکنامکس کے مشرقِ اوسط کے لیے چیف اکانومسٹ زیاد داؤد کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے سے ملازمتوں کی خواہاں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، افرادی قوت کا حجم بڑھے گا اور مجموعی طور پر آمدن اور پیدا وار میں اضافہ ہوگا ۔
      First published: