ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب کا دعوی ، حوثی باغیوں نے ریاض پر داغی میزائل ، ہم نے بیچ میں تباہ کردیا

سعودی دارالحکومت الریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کے اس حملے کو ناکام بنانے کے بعد عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یمن کی صورت حال کو مانیٹر کررہا ہے اور وہ حوثیوں کی میزائل اور ڈرون داغنے کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

  • Share this:
سعودی عرب کا دعوی ، حوثی باغیوں نے ریاض پر داغی میزائل ، ہم نے بیچ میں تباہ کردیا
سعودی عرب کا دعوی ، حوثی باغیوں نے ریاض پر داغی میزائل ، ہم نے بیچ میں تباہ کردیا ۔ تصویر : العربیہ ڈاٹ نیٹ

ریاض : سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔ یہ اطلاع العربیہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں کے جواب میں عرب اتحاد نے ہفتے کے روز ڈرون حملے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل حوثی باغیوں نے جمعہ کے روز سعودی عرب پر تین حملے کیے تھے۔ چینل نے اطلاع دی ہے کہ حوثی باغیوں نے ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی طرف بیلسٹک میزائل داغے۔


سعودی دارالحکومت الریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کے اس حملے کو ناکام بنانے کے بعد عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یمن کی صورت حال کو مانیٹر کررہا ہے اور وہ حوثیوں کی میزائل اور ڈرون داغنے کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔



بتادیں کہ یہ حملے مغربی ایشیا میں تیزی سے بڑھ رہی کشیدگی کے درمیان ہوئے ہیں ۔ اس سے ایک دن پہلے ہی اسرائیل کے پانی جہاز پر خلیج عمان میں دھماکہ ہوا تھا ۔ اس دھماکہ نے ایک بار پھر اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں پر جہازوں کی حفاظت کو لے کر تشویش پیدا کردی ہے ۔

سرکاری الخبریہ ٹی وی نے ریاض یں ہوا میں دھماکہ جیسی کسی چیز کی فوٹیج دکھائے ہیں ۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اسی طرح کے ویڈیوز شیئر کئے ہیں ۔

دریں اثنا سعودی عرب کے اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنانے کے لئے جارحیت کا ارتکاب کرتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 28, 2021 10:43 AM IST