سعودی عرب کے وزیرخارجہ فرحان السعود نے کہا،’ہندوستان کے ساتھ تعلقات پہلی ترجیح۔۔۔‘
سعودی عرب کے وزیرخارجہ فرحان السعود نے کہا،’ہندوستان کے ساتھ تعلقات پہلی ترجیح۔۔۔‘ (فائل فوٹو)
وزیراعظم نریندر مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان مضبوط تعلقات کی بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں لیڈر رشتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ فرحان ال سعود نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو ’پہلی ترجیح‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی سیکٹرس میں خاص طور سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان مضبوط تعلقات کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈر رشتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر ہندوستان کے ساتھ اہم توانائی شراکت دار ہیں، کیونکہ روایتی توانائی کے معاملے میں ایسا ہی ہے، لیکن ہم اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
اس سے پہلے ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر صالح عیدال حسینی نے کہا تھا کہ وہ اس رشتے کو اعلیٰ سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے فاونڈیشن ڈے پر منعقدہ تقریب پر یہاں بولتے ہوئے سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دوستانی تعلقات کو لے کر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوست ملک ہندوستان کے ساتھ مضبوط رشتے کو لے کر بہت خوش ہیں۔ سفیر نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے جو 1727 میں قائم ہوا تھا۔ ہم اس سال کو نظم اور ضبط اور اگلی نسل کے نوجوانوں پر مرکوز کررہے ہیں۔
اس سے قبل، سعودی عرب نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایشیا اور یورپ میں تیل کی مانگ میں اضافہ کو ریکارڈ کر رہا ہے اور خطوں میں خام تیل کی ترسیل کی قیمتوں میں اضافہ کا منصوبہ رکھتا ہے۔ جب کہ اس سال تیل کی قیمت قدرے کمزور ہوئی ہے۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد چین وار دنیا کے دیگر بڑی معیشتیں پٹری پر آرہی ہیں۔ انھیں معیشت کی بحالی کے لیے خام توانائی اور پٹرول کی ضرورت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔