ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب کو بڑا جھٹکا! تیل کمپنی آرامکو کی کمائی میں 73 فیصد کی گراوٹ

اطلاعات کے مطابق، آرامکو دنیا کی سب سے بڑی خام تیل پیدا کرنے والی کمپنی ہے جس پر کورونا وبا کے سبب دنیا بھر میں نافذ لاک ڈاون کا اثر نظر آنے لگا ہے۔

  • Share this:
سعودی عرب کو بڑا جھٹکا! تیل کمپنی آرامکو کی کمائی میں 73 فیصد کی گراوٹ
محمد بن سلمان کی فائل فوٹو

ریاض۔ کورونا وائرس (Coronavirus)  نے تیل پر مبنی معیشتوں کو بڑا جھٹکا دینا شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب (Saudi Arabia) کی شان سمجھی جانے والی سرکاری تیل کمپنی آرامکو (Aramco)  کی حالت بہت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ آرامکو کی کمائی میں اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 73 فیصدی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آرامکو دنیا کی سب سے بڑی خام تیل پیدا کرنے والی کمپنی ہے جس پر کورونا وبا کے سبب دنیا بھر میں نافذ لاک ڈاون کا اثر نظر آنے لگا ہے۔


گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق، کمپنی کو اس سال 75 ارب ڈالر منافع کے طور پر ادا کرنا پڑا ہے۔ کمپنی کے سی ای او امین نصیر نے کہا ہے کہ عالمی بازار میں تیل کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے لیکن عالمی بازار میں تیل کی مانگ ابھی بھی کم بنی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے دنیا بھر میں لاک ڈاون اور سفری پابندیاں نافذ ہیں جس کا براہ راست طور پر اثر تیل کی مانگ پر پڑا ہے۔ دنیا میں تیل کی کھپت کم ہو رہی ہے اور اس وجہ سے تیل کی قیمتیں دو دہائی کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔


نصیر نے کہا کہ ’ چین کو دیکھئے تو پتہ چلتا ہے کہ وہاں گیسولین اور ڈیزل کی مانگ کووڈ۔ انیس سے پہلے کی طرح ہی ہو گئی ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایشیا کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ جیسے جیسے لاک ڈاون میں چھوٹ بڑھائی جائے گی، ویسے ویسے حالات بہتر ہوں گے۔ ہم 75 ارب ڈالر کے منافع کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ یہ معاملہ بورڈ کی منظوری اور بازار کی صورت حال پر منحصر کرتا ہے‘۔ بتا دیں کہ اسی سال 30 جون کو ختم ہوئی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی کمائی میں 6.57 کی گراوٹ آئی ہے۔ پچھلے مہینے کے آخر میں ہی آرامکو کو پیچھے کر ایپل دنیا کی سب سے بڑی پبلک کمپنی بن گئی تھی۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 10, 2020 01:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading