سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی خاشقجی کے قتل کی لی ذمہ داری ، دیا یہ بڑا بیان
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی خاشقجی کے قتل کی لی ذمہ داری ، دیا یہ بڑا بیان
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں ہلاک کئے گئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری لیتے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں ہلاک کئے گئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے فرنٹ لائن کے نامہ نگار مارٹن اسمتھ سے کہا کہ یہ قتل ان کے وقت میں ہوا ، اس لئے اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی خاشقجی کے قتل کےبارے میں عوامی طور سے کوئی بیان نہیں دیا تھا۔
یہاں تک کہ جب سی آئی ے اور کچھ مغربی ممالک نے محمد بن سلمان پر قتل کا حکم دینےکا الزام لگایا تو ان کے افسران نے اس میں ان کے کردار سے صاف انکار کردیا۔ خاشقجی کا قتل یکم اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع قونصلیٹ میں کردیا گیا تھا۔ خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار تھے اور سعودی حکومت کے اہم نقاد تھے۔ ان کے قتل کے بعد سے سعودی حکومت پر قتل کا حکم دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔