سعودی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

یمن کے ملحقہ سرحد کے نزدیک سعودی عرب کی قیادت والے اتحا د کے اپاچے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اس میں سوار دو پائلٹوں کی موت ہوگئی۔

Aug 22, 2015 10:32 AM IST | Updated on: Aug 22, 2015 10:33 AM IST
سعودی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

دبئی۔ یمن کے ملحقہ سرحد کے نزدیک سعودی عرب کی قیادت والے اتحا د کے اپاچے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اس میں سوار دو پائلٹوں کی موت ہوگئی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی نے اتحادی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی صوبے میں ہوئے اس حادثے کی جانچ کی جارہی ہے۔ حوثیوں کو کنٹرول والی یمن کی خبر رساں ایجنسی صبا نے دعوی کیا ہے کی حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے اپاچے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ اس حادثے میں مارے گئے پائلٹوں کے نام علی بن محمد القرنی اور ناصر بن محمد الحارثی ہیں ۔

Loading...

Loading...