اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سعودی عرب میں ہونے والے اجلاس میں خلیجی ممالک کے رہنما شامل ہوں گے

    سعودی عرب کے شاہ سلمان: فائل فوٹو

    سعودی عرب کے شاہ سلمان: فائل فوٹو

    یہ اجلاس حال ہی میں سعودی عرب کے تیل ٹینکر پر حوثی کی طرف سے اور یو اے ای کے ساحل پر تیل کے ٹینکروں میں توڑ پھوڑ کے سلسلے میں کیاجانا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ایران معاملے میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے 30 مئی کو بلائے گئے اجلاس میں خلیجی ممالک کے تین رہنما شامل ہوں گے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ عرب مسراوی میڈیا کے مطابق اجلاس میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، تیونس کے صدرمحمد الباجي قائد السبسي اور فلسطینی رہنما محمود عباس نے شرکت کرنے کی تصدیق کی ہے۔
      فارس خلیجی ممالک جیسے بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی پہل کا خیرمقدم کیا ہے لیکن فی الحال اجلاس میں شامل ہونے کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں خلیج ممالک کو ایک ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور مصر کی جانب سے جون 2017 میں قطر پر کی گئی اقتصادی بندش کی وجہ سے قطر پھنس گیا ہے۔ قطر نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کے لئے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے رہنماؤں سے 30 تاریخ کو مکہ میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی اپیل کی تھی ۔ یہ اجلاس حال ہی میں سعودی عرب کے تیل ٹینکر پر حوثی کی طرف سے اور یو اے ای کے ساحل پر تیل کے ٹینکروں میں توڑ پھوڑ کے سلسلے میں کیاجانا ہے۔ تیل کے ٹینکروں پر حملے کی اب تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے ، اگرچہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
      First published: