اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حرمین ایکسپریس لائن کا افتتاح، مکہ سے مدینہ کا سفر اب دو گھنٹے میں طے ہوگا

    سعودی عرب کے شہر جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس’ حرمین ایکسپریس لائن ‘میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس’ حرمین ایکسپریس لائن ‘میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس’ حرمین ایکسپریس لائن ‘میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔ جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس’ حرمین ایکسپریس لائن ‘میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔


      اس ٹرین کا کمرشیل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔ بی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ 12 تک بڑھا دی جائی گی۔ سعودی عرب کے وزیرٹرانسپورٹ نبی العمودی نے بتایا’’دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے مملکت کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔‘‘ حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو گا۔


      مکہ کا ریلوے اسٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔





      یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی اور اس میں سعودی، فرانسیسی ، چینی اور اسپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔ یہ منصوبہ چھ سال میں مکمل ہوا۔


      یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے اس منصوبے سے صرف ایک جزیرے تک سمٹ جائے گا قطر


      یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم گولڈ کے نام ہوئی انوکھی کامیابی ، سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی بنی پہلی بالی ووڈ فلم

      First published: