ہوم » نیوز » عالمی منظر

آزاد ریاست کے قیام کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: شاہ سلمان

فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی مسلسل حمایت کی ستائش کی اور اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • Agencies
  • Last Updated: Feb 13, 2019 10:36 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آزاد ریاست کے قیام کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: شاہ سلمان
سعودی شاہ سلمان فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ دارالحکومت ریاض میں: فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے تئیں اپنی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یروشلم راجدھانی کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔


فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی مسلسل حمایت کی ستائش کی اور اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے الریاض کے گورنر فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔


 
First published: Feb 13, 2019 10:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading