سعودی عرب: فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی باڈی گارڈ کا قتل
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی باڈی گارڈ کو ایک ذاتی تنازع کے دوران تکرار میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 29, 2019 01:31 PM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی باڈی گارڈ کو ایک ذاتی تنازع کے دوران تکرار میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے موصول میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی باڈی گارڈ کو ایک ذاتی تنازع کے دوران تکرار میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔ کرنل عبدالعزیز کے اہل خانہ کی جانب سے وفات کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پربھی رد عمل سامنے آرہاہے ۔

فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیزالفغم کا قتل۔(تصویر:العربیہ)۔
عرب میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں،سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات کاآغازکردیاہے۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ کرنل عبدالعزیز الفغم انتقال کر گئے۔کرنل الفغم کے بھائی اور سعودی مجلس شوری کے رکن ڈاکٹر نواف الفغم نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے
انا لله وانا اليه راجعون
انتقل الى رحمة الله اللواء #عبدالعزيز_الفغم
ونعزي مقام سيدي خادم الحرمين وسمو ولي عهده والوطن
والحمدلله على قضاءه وقدره
وسيصلى عليه في الحرم المكي اليوم بحول الله
ادعوا له وسامحوه
— د نواف الفغم (@nawaftalal007) September 28, 2019