ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل

مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانہ میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل
بڑی خبر: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل

الریاض: مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانہ میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنہ کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935کو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہ چکے ہیں، انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔




شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنہ کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔
شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنہ کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دنیا کے سب سے بڑے تیل پیداوار والے ملک کے رہنما ہیں اور 2015 کے بعد سے امریکہ کے قریبی معاون پرنس بننے سے پہلے ڈھائی سال کراون پرنس رہے تھے اور جون 2012 میں ڈپٹی پریمیر بنے تھے۔ وہ 48 سالوں تک ریاض کے گورنر بھی رہے تھے۔ 34 سال کے کراون پرنس محمد بن سلمان کو اصل فرمانروا مانا جاتا ہے۔ کراون پرنس نے شاہ سلمان کے اقتدار میں عرب میں کئی طرح کے سدھار کئے ہیں۔


نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 20, 2020 10:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading