Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    سعودی اتحادی فورس کے یمن کے حدیدہ میں فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک

    حدیدہ۔ یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں سعودی اتحادی فورس کے فضائی حملے میں سات بچوں سمیت 12 شہری ہلاک ہوگئے ۔

    • UNI
    • Last Updated: Apr 03, 2018 10:09 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    سعودی اتحادی فورس کے یمن کے حدیدہ میں فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک
    یمن بحران: فائل فوٹو

    حدیدہ۔ یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں سعودی اتحادی فورس کے فضائی حملے میں سات بچوں سمیت 12 شہری ہلاک ہوگئے ۔ ڈاکٹروں اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹروں اور عینی شاہدین نے کہا کہ ہوائی حملے میں الحالی ضلع میں ایک گھر تباہ ہوگیا ہے۔ اس گھر میں دوسرے صوبے کے بے گھر رہائش پذیر تھے۔ ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد تھے۔


    سعودی قیادت کے اتحادی افواج کے حملے پر تفصیلی معلومات کے لئے رابطہ نہیں کیا جا سکا۔ حدیدہ یمن کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ اس وقت بندرگاہ کا آپریشن ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ بندرگاہ کا آپریشن ہوائی حملوں سے متاثر نہیں ہوا ہے۔

    First published: Apr 03, 2018 10:09 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading