ہوم » نیوز » عالمی منظر

چھ ارب ڈالر جرمانہ دے کر بھی الولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی، گھر میں قید

جدہ۔ چھ ارب ڈالر جرمانہ دے کر بھی ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی، سعودی شہزادہ گھر میں نظر بند، بیرون ملک اثاثوں تک بھی رسائی نہیں ملی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 30, 2018 02:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چھ ارب ڈالر جرمانہ دے کر بھی الولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی، گھر میں قید
سعودی عرب کے ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال دارالحکومت ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے۔ فوٹو کریڈٹ، رائٹرز۔ (فائل فوٹو)۔

جدہ۔ چھ ارب ڈالر جرمانہ دے کر بھی ولید بن طلال کی جان نہ چھوٹی، سعودی شہزادہ گھر میں نظر بند ، بیرون ملک اثاثوں تک بھی رسائی نہیں ملی۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اپنی رہائی سے چند روز قبل غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ ان سے متعلق افواہیں نشر کی گئیں کہ ان پر تشدد کیا گیااور ہوٹل سے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔


ولید بن طلال کا کہنا تھا برطانوی نشریاتی ادارے نے ان سے متعلق افواہوں پر مبنی خبر نشر کی جس سے بہت مایوسی ہوئی۔ ولید بن طلال کو ہفتے کے روز ڈیل پر رضامندی کے بعد رہا کردیا گیا تھا ۔


دوسری جانب برطانوی اخبار نے سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کے باوجود ولید بن طلال کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے۔

First published: Jan 30, 2018 02:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading