உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب نے پاکستانی ثالثی کی تردید کی

    فائل فوٹو

    اسلام آباد۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان ان کے ملک اور ایران کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کو ختم کرنے میں ثالثی کر رہا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد۔  سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان ان کے ملک اور ایران کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کو ختم کرنے میں ثالثی کر رہا ہے۔ یہ خبر بحرین کی میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔ بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق مسٹر الجبیر نے کہا ہے کہ کچھ ممالک نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کرانے کی پیشکش کی ہے لیکن جب تک ایران مثبت رویہ اختیار نہیں کرتا ثالثی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


      پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ بحرین اور ایران کا انکا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لئے تھا اور سعودی عرب نے ان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے لیکن اب سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

      First published: