உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل کو مار گرایا

    تصویر کریڈٹ: الجزيرة

    تصویر کریڈٹ: الجزيرة

    یمن کے حوثی باغیوں نے اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر دو بیلسٹک میزائل داغے جسے وہاں کے ایئر فورس نے مار گرایا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی :  یمن کے حوثی باغیوں نے اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر دو بیلسٹک میزائل داغے جسے وہاں کے ایئر فورس نے مار گرایا ۔سعودی عرب کی قیادت میں جنگی کی کارروائی میں مصروف اتحادی افواج کے ترجمان ترکی الملكي نے سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) سے کہا،"اتحادی ایئر فورس کے جوانوں نے مقامی وقت کے مطابق 8:39 بجے ایران حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے یمن کی سرحد سے سعودی عرب کی سرحد کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل کو دیکھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دونوں میزائل رہائشی اضلاع کو نشانہ بناکرکرکے داغا گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاہوا ئی سر حد کی نگرانی کرنے والے اتحاد ی فوج کی فضائیہ نے دونوں میزائل کو تباہ کر دیا‘‘۔

       
      First published: