உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی حکومت کانادہندہ کمپنی ’سعد گروپ‘ کی جائیداد کی نیلامی کا فیصلہ

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام آئندہ ماہ قرضوں میں ڈوبے ارب پتی معن الصانع کی جائیداد نیلام کردیں گے تاکہ قرض داروں کے واجب الادا اربوں ریال واپس کیے جاسکیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سعودی عرب آئندہ ماہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ارب پتی شہری معن الصانع اور ان کی کمپنی کی جائیداد نیلام کرے گا تاکہ قرض داروں کے واجب الادا اربوں ریال واپس کیے جا سکیں۔
      غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام آئندہ ماہ قرضوں میں ڈوبے ارب پتی معن الصانع کی جائیداد نیلام کردیں گے تاکہ قرض داروں کے واجب الادا اربوں ریال واپس کیے جاسکیں۔
      رپورٹ کے مطابق معن الصانع نامی سعودی کو 2007 میں’فوربس میگزین‘ نے دنیا کے 100 امیر ترین افراد کی فہرست میں شمار کیا تھا۔ ان کی کمپنی سعد گروپ کے نام سے ہے اور ان کی زیادہ تر جائیدادیں سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہیں تاہم 2009ء میں ان کی کمپنی’سعد گروپ‘ نادہندہ قرار پائی تھی
      First published: