ہوم » نیوز » عالمی منظر

میانمار میں مظالم مسلم اور دیگر اقلیتوں کے خلاف وحشیانہ دہشت گردی کی بدترین مثال: سعودی عرب

اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کا انسانی حقوق کونسل کے سامنے مملکت کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن اس نتیجے تک پہنچ گیا ہے کہ میانمار میں اقلیتوں پر تشدد اور ظلم کے واقعات ثابت ہوئے ہیں۔

  • Share this:
میانمار میں مظالم مسلم اور دیگر اقلیتوں کے خلاف وحشیانہ دہشت گردی کی بدترین مثال: سعودی عرب
علامتی تصویر

دنیا کے ممالک کے پاس میانمار کے اقلیتوں بالخصوص یہاں کےمسلمانوں کیلئے سوائے زبانی ہمدردی کے اور کچھ نہیں ہے۔گزشتہ سال میانمار کی فوج نے جس طرح ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ،وہ جدید دور کی بدترین مثال ہے۔ تمام عالمی تفتیشی ایجنسیوں ،کمیشنوں نے ثبوت و شواہد سے بتایا کہ رخائن میں مسلمانوں کی نسل کشی ہوئی ہے۔ لیکن ابھی تک میانمار اور اس کی فوج کے قصوروار افسران اور رنگ روٹوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لاسکی۔


سعودی عرب نے میانمار میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام کوایک بار پھر بین الاقوامی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے میانمار کے طول و عرض میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے مصائب پر بہت زیادہ تشویش ہے، میانمار کا مسئلہ انتہائی اہم ہے اور سعودی حکومت اس میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کا انسانی حقوق کونسل کے سامنے مملکت کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن اس نتیجے تک پہنچ گیا ہے کہ میانمار میں اقلیتوں پر تشدد اور ظلم کے واقعات ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میانمار کی فوج نے کئی علاقے نذر آتش کیے، اندھا دھند قتل، خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی، بچوں سے زیادتی اور بے شمار افراد کی جبری نقل مکانی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ میانمار میں مظالم مسلم اور دیگر اقلیتوں کے خلاف وحشیانہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ سعودی عرب نے میانمار میں روہنگیامسلمانوں کو نسلی امتیاز اور تفریق کے بغیر حقوق دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان سعودی عرب کے دوروزہ دورہ پر روانہ ہوں گے

گولڈ ' پانے کے بعد بھی ٹی وی پر لوٹی " ناگن " یہ ہے وجہ '

میڈم تساد میوزیم میں لگا سنی لیونی کا پتلا ، اس میں آئے گی ایک خاص خوشبو

یہ کیسا ٹاپ پہن کر ایئر پورٹ پہنچ گئیں سنی لیونی
First published: Sep 19, 2018 08:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading