ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر اعظم مودی کا پھر پاکستان پر نشانہ ، ہندستان کو اپنی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ منظور نہیں

وزیراعظم نریندرمودی نے دہشت گردی کے مسئلہ پر ایک بار پھر بالواسطہ طورپر پاکستان کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہندستان اپنی سلامتی کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 10, 2018 08:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی کا پھر پاکستان پر نشانہ ، ہندستان کو اپنی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ منظور نہیں
ایس سی او کانفرنس میں وزیر اعظم مودی۔

کنگداؤ : وزیراعظم نریندرمودی نے دہشت گردی کے مسئلہ پر ایک بار پھر بالواسطہ طورپر پاکستان کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہندستان اپنی سلامتی کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔اتوارکو چین میں منعقد 18ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)چوٹی کانفرنس میں روس کے صدر ولادمیر پوتن کی موجودگی میں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایک بار پھر دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔انھوں نے دہشت گردی کے لئے پاکستان کو بالواسطہ طورپر نشانہ بناتے ہوتے ہوئے کہاکہ ہندستان اپنی سلامتی کےساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔

مسٹر مودی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے امن کے لئے پوری قوت کے ساتھ کوشش کرنے کے قدم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ سبھی فریق ان کے اقدام کوسراہیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ ،’’دہشت گردی کے منفی اثرات کی سب سے افسوسناک مثال افغانستان ہے ۔مجھے امیدہے کہ مسٹر غنی نے امن کے لئے جوپہل کی ہے اسکا خطہ کے سبھی ملک احترام کریں گے ۔‘‘

افغانستان میں عیدکے موقع پر جنگ بندی کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ افغانستان کے لئے رابطہ گروپ بنانے میں ہندستان اہم رول اداکریگا۔یہی نہیں مسٹر مودی نے اشاروں اشاروں میں چین کو بھی نصیحت کرتے ہوئے اقتصادی ترقی ،خودمختاری ،ایس سی اور ملکوں کے مابین اتحاد اور کنکٹی ویٹی پر زوردیا۔انھوں نے کہاکہ ہندستان کسی بھی ایسے پروجکٹ کا خیرمقدم کریگا جوسبھی رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریگا۔مسٹر مودی نے یہ بیان دیکر چین کی ’ون بیلٹ ون روڈ ‘ پہل کونشانہ بنایا۔چین اسکے تحت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں تعمیراتی سرگرمیاں انجام دے رہاہے ۔

First published: Jun 10, 2018 08:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading