آئی ایس آئی ایس کے خاتمے کے دعوے کے بعد اٹھا سوال، کہاں گیا اسلامک اسٹیٹ کا سرغنہ بغدادی؟

امریکی ایکسپرٹ کو آج بھی آئی ایس آئی ایس سے خطرہ محسوس ہورہا ہے۔ وہ یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ بغدادی اب زندہ نہیں ہے۔

Mar 24, 2019 05:15 PM IST | Updated on: Mar 24, 2019 06:39 PM IST
آئی ایس آئی ایس کے خاتمے کے دعوے کے بعد اٹھا سوال، کہاں گیا اسلامک اسٹیٹ کا سرغنہ بغدادی؟

امریکہ کو بار۔بار یہ فکر کیوں ستا رہی ہے کہ بغدادی ابھی زندہ ہے؟

سیریا سے اسلامک اسٹیت آف عراق اینڈ سیریا کے خاتمے کا اعلان ہو گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سیریا میں موجود آئی ایس آئی ایس کے آخری قلعے کو نیست و نابود کر دیاگیا ہے۔ اسی کے ساتھ دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گردتنظیم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا دعوی کیا کارہا ہے۔ سیرین ڈیمیوکریٹک فورس نے اس بابت بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ایس کے خلافت کو تباہ  کر دیاگیا ہے۔ ایسے میں پہلا سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آئی ایس کا سرغنہ ابو بکر البغدادی  کو کہا گیا ہے۔

اصل بات یہ ہے کہ اب طھی امرکی فوج اور امریکی ماہر خفیہ ایجنسیوں کیلئے یہ صرف ایک راز ہے۔ آئی ایس کا سرغنہ بغداگی کہاں ہے پہلے کئی مرتبہ بغدادی کے ایئر اسٹرائک میں مارے جانے کا دعوی کیا جاتا رہا ہے۔ حالانکہ خود امریکہ کی کئی فوجی ماہرینمانتے ہیں کہ بغدادی اب بھی زندہ ہے اور وہ عراق میں کہیں چھپا ہوا ہے۔

سیرین ڈییموکریٹک فورس نے الگ۔الگ مہم میں ہزاروں آئی ایس آئی ایس جنگیوں کے مارنے کا دعوی کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی آئی ایس آئی ایس کے کئی ہزار حامیوں کو پکڑے جانے کا دعوی کیاہے لیکن آج تک فورس آئی ایس آئی ایس کے سرغنہ بغدادی کے قریب نہیں پہنچ پائی جبکہ سیریا اور عراق دونوں ہی ممالک میں لاتعداد لوگوں کو حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی۔

Loading...

امریکی ایکسپرٹ کو آج بھی آئی ایس آئی ایس سے خطرہ محسوس ہورہا ہے۔ وہ یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ بغدادی اب زندہ نہیں ہے۔ یو ایس ملٹری سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے ' آئی ایس آئی ایس کے پاس آج بھی اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مڈل ایسٹ ہی نہیں اس کے باہر بھی دہشت گردانہ واقعات کو انجام دینے کے قابل ہے۔

Loading...