ہوم » نیوز » عالمی منظر

رمضان المبارک میں معتمرین کی بھیڑ کے پیش نظر سیکورٹی کے چاق و چوبند انتظامات ، مزید 1400 کیمرے نصب

مکہ : رمضان المبارک کے مقدس موقع پر عمرہ کیلئے فرزندان توحید کے مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال رواں رمضان میں کثیر تعداد میں مسلمانوں کے عمرہ کیلئے وہاں پہنچنے کا امکان ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: May 27, 2016 03:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رمضان المبارک میں معتمرین کی بھیڑ کے پیش نظر سیکورٹی کے چاق و چوبند انتظامات ، مزید 1400 کیمرے نصب
مکہ : رمضان المبارک کے مقدس موقع پر عمرہ کیلئے فرزندان توحید کے مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال رواں رمضان میں کثیر تعداد میں مسلمانوں کے عمرہ کیلئے وہاں پہنچنے کا امکان ہے۔

مکہ : رمضان المبارک کے مقدس موقع پر عمرہ کیلئے فرزندان توحید کے مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال رواں رمضان میں کثیر تعداد میں مسلمانوں کے عمرہ کیلئے وہاں پہنچنے کا امکان ہے۔ مسلمانوں کے ازدحام کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں سیکورٹی کے چاق و چوبند انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے 1400 نئے سیکورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔

گذشتہ سال نومبر میں نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے تقریباً ساڑھے پچاس لاکھ زائرین کی حجاز مقدس میں آمد ہوچکی ہے۔سعودی حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ تعداد گذشتہ سال اس عرصے کے دوران عمرے کے لیے حجاز مقدس آنے والے زائرین کی تعداد سے پانچ فی صد زیادہ ہے۔

ایک سعودی عہدیدار کے مطابق 2020تک عمرہ سیزن سے حاصل ہونے والی آمدن بڑھ کر 200 سعودی ریال ہونے کی توقع ہے۔سعودی وژن 2030کے تحت حج اور عمرے کی خدمات میں توسیع سے تیس ہزار سے زیادہ سعودی نوجوان مرد وخواتین کو روزگار کے موقع میسر آئیں گے۔فی الحال تقریباً پچاس عمرہ کمپنیاں کام کررہی ہیںجبکہ سال روں سال روں مزید ایک سو نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔

ادھر مکہ میں سیکورٹی امور کے سربراہ کا کہنا ہےکہ ان کا مرکز جدید ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہے اور درکار انسانی وسائل دستیاب ہیں۔انھوں نے کہا کہ ''لوگ کسی بھی بحران کی صورت میں 911 نمبر پر ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔یہ مرکز رمضان کے آغاز تک مکمل طور پر کام کرنا شروع کردے گا۔ہمارے ملازمین اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں اور ہماری سکیورٹی کی تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔

First published: May 27, 2016 03:26 PM IST