ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان: سیکورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 15 طالبان کو ہلاک کردیا

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران طالبان کے 15 شدت پسندوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔ وزارت دفاع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ "افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 15 دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔"

  • Share this:
افغانستان: سیکورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 15 طالبان کو ہلاک کردیا
افغانستان: سیکورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 15 طالبان کو ہلاک کردیا۔ فائل فوٹو

کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران طالبان کے 15 شدت پسندوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔ وزارت دفاع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ "افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں 15 دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔" وزارت نے بتایا کہ دہشت گردوں نے جنوبی صوبے کے نوا ، گریشک اور ناد علی اضلاع میں سیکیورٹی اور دفاعی چوکیوں پر متعدد حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ ملک کے دارالحکومت کابل میں بھی دو دہشت گرد مارے گئے۔


کابل دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہوئی، 52 افراد زخمی


کابل، (اسپوتنک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی اور 52 زخمی ہوگئے۔ ایک ٹی وی نیوز چینل نے پیر کے روز افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی میڈیا نے اتوار کے روز ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو افراد کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دھماکے میں افغانستان کے رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد واردک کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولس کے ایک اہلکارنے بتایا کہ اس حملے میں مسٹر حاجی خان محمد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 22, 2020 06:47 AM IST