ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تقریبا 40 طالبان ہلاک ہوگئے افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوارکو ایک بیان میں یہ اطلاع دی متعلقہ عہدیداروں کے مطابق طالبان صوبہ قندھار کے ضلع ارگندب میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ اور نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 24, 2021 11:38 PM IST
  • Share this:
افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک
افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تقریبا 40 طالبان ہلاک ہوگئے افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوارکو ایک بیان میں یہ اطلاع دی متعلقہ عہدیداروں کے مطابق طالبان صوبہ قندھار کے ضلع ارگندب میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ اور نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تقریبا 40 طالبان کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں طالبان کے 13 مختلف طرح کے اسلحہ ، پانچ ٹھکانوں اور دو دیگر ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 17 دھماکہ خیز مواد کو بھی ناکارہ بنادیا۔

واضح رہے افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کے باوجود تشدد ہورہا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 24, 2021 11:35 PM IST