ہوم » نیوز » عالمی منظر

سینیٹ کمیٹی آج ٹرمپ جونیئر سے کرے گی پوچھ گچھ

امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہی سینیٹ کمیٹی آج صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر، داماد اور انتخابی مہم کے سابق مینیجر سے پوچھ گچھ کرے گی۔

  • Share this:

واشنگٹن۔  امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہی سینیٹ کمیٹی آج صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر، داماد اور انتخابی مہم کے سابق مینیجر سے پوچھ گچھ کرے گی۔ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ جونیئر اور انتخابی مہم کے سابق مینیجر پال مانفورٹ کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سمن جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن مستقبل میں ان کے پاس ایسا کرنے کا حق محفوظ ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ اس نے گلین سمپسن کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ سمپسن کی فرم نے صدارتی انتخابات کے دوران اس وقت کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر ایک دستاویز مرتب کیا تھا۔

First published: Jul 22, 2017 12:56 PM IST