ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کی 244 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان زاہد قریشی امریکی وفاقی جج کی حیثیت سے منتخب

قریشی جو پاکستانی تارکین وطن کے بیٹے ہیں۔ نیو یارک شہر میں پیدا ہوئے اور اس کی پرورش نیو جرسی میں ہوئی، جہاں انھوں نے روٹجرز لا اسکول (Rutgers Law School) سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے 2001 میں ایک لا فرم میں شمولیت اختیار کی تھی اور 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وہ فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

  • Share this:
امریکہ کی 244 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان زاہد قریشی امریکی وفاقی جج کی حیثیت سے منتخب
زاہد قریشی

سینیٹ (Senate ) نے جمعرات کو 81 اور 16 کے تناسب سے رائے دہندگی میں زاہد قریشی (Zahid Quraishi) کو نیو جرسی (New Jersey) کے ضلعی جج (district judge) کے طورپر منتخب کرتے ہوئے اپنی مہرلگادی ہے، جس کے بعد وہ امریکہ کی 244 سالہ تاریخ میں پہلے مسلمان امریکی وفاقی جج بن گئے ہیں۔ووٹنگ سے پہلے سینیٹ (Senate ) کے فرش پر سینیٹ کی اکثریت کے رہنما چک شمر (Chuck Schumer) ڈی این وائی نے کہا کہ قریشی "ہماری تاریخ میں دفعہ III کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پہلے مسلمان امریکی ہوں گے‘‘۔


قریشی جو پاکستانی تارکین وطن کے بیٹے ہیں۔ نیو یارک شہر میں پیدا ہوئے اور اس کی پرورش نیو جرسی میں ہوئی، جہاں انھوں نے روٹجرز لا اسکول (Rutgers Law School) سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے 2001 میں ایک لا فرم میں شمولیت اختیار کی تھی اور 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وہ فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔



جوڈیشل کمیٹی کے چیئرمین سین ڈریک ڈربن (Sen. Dick Durbin) ڈی۔ Ill نے ووٹ سے پہلے کہا اس دن کے ان واقعات نے جج قریشی کو عوامی خدمت کے پیشے پر غور کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے امریکی فوج کے جج ایڈووکیٹ جنرل کے کور میں درخواست دی، جہاں انہیں ایک افسر کی حیثیت سے کمشنر بنایا گیا اور وہ کپتان کے عہدے پر فائز ہوئے‘‘۔

فوج چھوڑنے کے بعد قریشی نجی پریکٹس میں واپس آنے سے قبل نیو جرسی میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمہ اور پھر نیو جرسی میں امریکی اٹارنی کے دفتر میں کام کرنے گئے تھے۔ 2019 میں انہیں نیو جرسی میں امریکی مجسٹریٹ جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا - وہ ریاست میں وفاقی بنچ میں خدمات انجام دینے والے پہلے ایشین امریکی بن گئے تھے۔

 



سین کوری بوکر ڈی این جے نے اپنے ساتھیوں سے قریشی کو ووٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حب الوطنی سے سرشار شخص ہیں۔ وہ مسلمان بھی ہیں‘‘۔ بکر نے اپنے ساتھیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ "ایسی چیز کے حصول کے لئے جو ایک طویل عرصہ پہلے حاصل کیا جانا چاہئے تھا، پہل بہت ضروری ہے‘‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 11, 2021 09:44 AM IST