ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایل اے سی پر ہندوستان اور چین کے فوجی افسران کے درمیان پھر ملاقات ، کشیدگی کم کرنے پر ہورہی گفتگو

ہندوستان اور چین کی افواج کےدرمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد آج ایک بار پھر دونوں ممالک کے فوجی افسران میٹنگ کر رہے ہیں ۔ میٹنگ میں دونوں ممالک کے افسران سرحد پر چل رہی کشیدگی کو کم کرنے کے ساتھ ہی گلوان وادی میں ہوئے حادثہ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔

  • Share this:
ایل اے سی پر ہندوستان اور چین کے فوجی افسران کے درمیان پھر ملاقات ، کشیدگی کم کرنے پر ہورہی گفتگو
گلوان وادی میں جھڑپ کے بعد چین نے کی بات چیت کی پیشکش

ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ مسئلہ پر کور کمانڈر سطح کی بات چیت آج چین کے ساتھ مولڈو میں ہورہی ہے ۔ مشرقی لداخ میں گزشتہ دنوں ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان ہورہی یہ اہم میٹنگ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر چین کی طرف سے مولڈو میں یہ میٹنگ صبح 11.30 بجے شروع ہوئی ۔ گزشتہ 15 جون کو ہوئے تصادم کے بعد سے دونوں فوجوں کے درمیان یہ چوتھی اعلی سطحی میٹنگ ہے۔ اس سے پہلے میجر جنرل سطح کی تین میٹنگیں ہوچکی ہیں۔


آج کی میٹنگ میں ہندوستانی فریق کی قیادت لیہ میں واقع 14ویں کور کے کمانڈر لفٹننٹ جنرل ہریندر سنگھ کر رہے ہیں ۔ چین کی جانب سے جنوبی شنجیانگ ملیٹری ڈویژن کور کے کمانڈر میجر جنرل لن لیو میٹنگ میں اپنی فوج کی قیادت کررہے ہیں ۔


اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور چین کے درمیان موجودہ سرحد پر کشیدگی اور تنازعہ کو حل کرنے کے لئے آج ایک بار پھر فوجی افسران کی میٹنگ ہونے والی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور چین کے درمیان موجودہ سرحد پر کشیدگی اور تنازعہ کو حل کرنے کے لئے آج ایک بار پھر فوجی افسران کی میٹنگ ہونے والی ہے۔


چینی فوج کے ساتھ ایک ہفتہ پہلے ہوئے تصادم سے پہلے 6 جون کو مولڈو میں ہی لفٹننٹ جنرل سطح کی بات ہوئی تھی جس میں ہندوستان نے گلوان ندی کے نزدیک چینی فوج کے ہندوستانی علاقے میں آنے کی مخالفت کی تھی ۔

اس میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ دونوں فوجیں اس سال اپریل میں جہاں تھیں اسی جگہ لوٹ جائیں گی ، لیکن چینی فوج نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ گزشتہ 15جون کو وادی گلوان میں چینی فوج نے ہندوستانی گشتی ٹیم پر حملہ کیا،  جس کا ہندوستانی فوج نے منھ توڑ دیا ۔

ہندوستانی فوج کو وزارت دفاع سے ملی پوری چھوٹ

ذرائع نے بتایا کہ مسلح افواج نے دونوں ممالک کے درمیان اصل کنٹرول لائن پر چین کی فوج کے کسی بھی عمل کے جارحانہ رویے سے نمٹنے کے لئے پوری آزادی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور ہندوستانی فضائیہ نے چین کے کسی بھی کائرانہ حرکت سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ایل اے سی پر اپنی مہم کے لحاظ سے تیاریوں کو پہلے ہی تیز کردیا ہے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 
First published: Jun 22, 2020 04:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading