
ورجینیا : امریکہ کے ورجینیا میں ریپبلکن پارٹی کے سینئر لیڈر اسٹیو اسكليس بدھ کو مسلح حملہ آور کے حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں ریپبلکن پارٹی کے لیڈر سمیت کم از کم 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق بدھ کی صبح ورجینیا میں بیس بال پریکٹس کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور کی بندوق سے نکلی گولی اسٹیو کے کمر میں لگی ہے۔ وہیں ایک گولی ان کے ساتھی کے سینے میں بھی لگی۔ میڈیا رپورٹس کے اسٹیو کے ساتھ ان کے تین قریبی ساتھی بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔
USA: Gunman shoots GOP Whip Congressman Steve Scalise in Virginia. Eyewitness says at least 5 injured before shooter was taken down.
Loading...— ANI (@ANI_news) June 14, 2017