شمال مغربی کیمرون میں مسلح علیحدگی پسند گروپ کے شدت پسندوں نے ایک اسکول سے کم از کم 78 بچوں اور تین دوسرے لوگوں کو اغوا کر لیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ نے اغوا بچوں کی ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان بچوں کو شاید ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ علاقائی گورنر ’ایڈولفے لیلے ایل افریقے ‘ نے علیحدگی پسند گروپ ملیشیا پر بچوں کے اغوا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
مغربی اور وسطی افریقہ کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی علاقائی ڈپٹی ڈائرکٹر سمیرا داؤد نے حالیہ اغوا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ اغوا کے واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اینگلوفون علاقے میں تشدد بڑھنے کی قیمت عام لوگ کس طرح سے ادا کررہے ہیں۔ اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے اغوا کو کبھی بھی جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
جس نے بھی ان کا اغوا کیا ہے اسے متاثرین کو فوری طور پر رہا کر دینا چاہئے۔ ہم ان بچوں کے گھر والوں کے ساتھ ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کیمرون کے افسران اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کریں تاکہ تمام طلبا اور اسکول کے عملے کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔