ہوم » نیوز » عالمی منظر

میانمار میں راکھین ریاست میں سات مسلمانوں کا قتل ، پانچ پولیس اہلکاروں کی بھی موت

میانمار کی راکھین ریاست میں کل رات سے جاری حملوں میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار اور سات روہنگیا مسلمانوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

  • Share this:

رنگون: میانمار کی راکھین ریاست میں کل رات سے جاری حملوں میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار اور سات روہنگیا مسلمانوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس دوران 24 پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فوج کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر حملے کئے گئے ، جن میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار اور سات روہنگیا مسلمان مارے گئے ہیں۔ فوج کے ایک ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ، لیکن وہاں تعینات جوانوں کی جوابی فائرنگ سے وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اس علاقے میںمقامی شہریوں نے سلامتی دستوں پر آتش زنی اور عصمت دری جیسے معاملات کا الزام لگایا ہے ۔ تشدد کے ان واقعات میں اس وقت سے کافی اضافہ ہورہا ہے۔

First published: Aug 25, 2017 11:46 AM IST