ڈچ پولیس نے جعرات کے روز سات مشتبہ افردا کو گرفتار کیا، جو ایک ہائی پروفائل پروگرام کے دوران دھماکہ خیز بیلٹ اور اے کے -47 رائفل کا استعمال کر بڑے دہشت گردانہ حملہ کی فراق میں تھے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ ملزم اے کے -47، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد کا انتظام کرنے میں لگے ہوئے تھے۔ گرفتار کئے گئے سبھی لوگوں کی عمر 21 سال سے 34 سال کے بیچ کی ہے۔ اس میں تین لوگ دہشت گرد تنظیم جوائین کرنے کے لئے غیر ملک جانے کا منصوبہ بناتے ہوئے پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ نیشنل پراسکیوٹر آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ ہتھیاروں کے ساتھ پولیس ٹیم نے ایمسٹرڈم سے 100 کلومیٹر دو آرنیہیم شہر میں اہم مشتبہ فرد کو گرفتار کیا۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق، اس گروپ کا لیڈر 34 سالہ عراقی شخص ہے جو 2017 میں اسلامک اسٹیٹ گروپ میں شامل ہونے کے کئے جاتے وقت پکڑا گیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔