உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلسلہ وار دھماکوں سے دہل گیا پاکستان کا سیالکوٹ ملٹری بیس، بے قابو میزائل نے حادثے کو دیا انجام؟

    سلسلہ وار دھماکوں سے دہل گیا پاکستان کا سیالکوٹ ملٹری بیس

    سلسلہ وار دھماکوں سے دہل گیا پاکستان کا سیالکوٹ ملٹری بیس

    پاکستان کے سیالکوٹ میں اتوار کی دوپہر سلسلہ وار دھماکوں کی گونج سنائی دی۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں بڑے سیاسی بحران کے درمیان سیالکوٹ واقع پاکستانی فوج کے ڈپو میں یہ سبھی دھماکے ہوئے۔ جانکاری کے مطابق، فوج کے گولہ بارود ڈپو میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔

    • Share this:
      سیالکوٹ: پاکستان کے سیالکوٹ میں اتوار کی دوپہر سلسلہ وار دھماکوں کی گونج سنائی دی۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں بڑے سیاسی بحران کے درمیان سیالکوٹ واقع پاکستانی فوج کے ڈپو میں یہ سبھی دھماکے ہوئے۔ جانکاری کے مطابق، فوج کے گولہ بارود ڈپو میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔

      دی ڈیلی ملاپ (The Daily Milap) کے ایڈیٹر رشی سوری نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، ’شمالی پاکستان میں سیالکوٹ ملٹری بیس (Sialkot military base Blast) پر کئی دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اشارے یہ مل رہے ہیں کہ یہ ایک گولہ بارود اسٹوریج علاقہ ہے۔ دھماکے کے بعد ایک بڑی آگ جلتی ہوئی دیکھی جا رہی ہے۔ ابھی تک دھماکہ کے پیچھے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔





      کچھ دیگر مقامی میڈیا آوٹ لیٹس کی مانیں تو پاکستانی فوج کے ذریعہ ایئر ٹو ایئر میزائل PL-15 کا ٹسٹ کیا جا رہا تھا، جو پوری طرح ناکام رہا۔ J10-C فائٹر جیٹ سے چھوڑے جانے کے بعد یہ میزائل بے قابو ہوگئی اور سیالکوٹ میں جاگری۔ اس حادثہ کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پاکستانی شہریوں کی طرف سے پوسٹ کئے گئے ہیں۔

       



      کئی پاکستانی اس حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں، جن میں سے کئی کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ چھاونی، سب سے پرانے اور سب سے اہم پاکستانی فوج کے ٹھکانوں میں سے ایک، شہر سے متصل ہوا علاقہ ہے۔ اس کا قیام 1852 میں برطانوی ہندوستانی فوج کے ذریعہ کی گئی تھی۔

      حکومت بچانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں عمران خان

      یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان موجودہ وقت میں اپنی حکومت بچانے کے لئے جہدوجہد کر رہے ہیں۔ دو اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ ان کی حکومت کے خلاف ملک کی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ہے۔ عمران خان اپنے ہی برسراقتدار اتحاد کے اندر ناراضگی کا سامنا کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: