Pakistan Crisis:شہبازشریف نےعمران خان کوبنایانشانہ، کہا۔قومی سلامتی کے نام پربولاجارہاہےجھوٹ
شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل اسمبلی میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان (Pakistan)کے نوجوان بے روزگاری کے جال میں پھنس چکے ہیں۔ عمران خان نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ وہ مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔ ہم قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، یہ الزام جھوٹا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تک صدر کا خط نہیں ملا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماشہباز شریف (Shahbaz Sharif)نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان(PM Imran Khan) کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل اسمبلی میں آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان (Pakistan)کے نوجوان بے روزگاری کے جال میں پھنس چکے ہیں۔ عمران خان نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ وہ مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔ ہم قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، یہ الزام جھوٹا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تک صدر کا خط نہیں ملا۔ عمران خان اور صدر دونوں نے مل کر آئین کی خلا ف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ آئین کی باربار خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم شفاف انتخابات نہیں چاہتے۔ ہمارا مطالبہ فوری اور شفاف انتخابات تھا۔ لیکن ڈپٹی ا سپیکر اور وزراء نے ہمیں غدار قرار دیا۔ اگر ہم غدار ہیں تو ثبوت لے کر آئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے الزام لگایا کہ لوگ بے روزگاری کے کنویں میں ڈوب رہے ہیں۔ عدالت ایک فورم بنا کر اس مسئلے کو حل کرے۔ قومی سلامتی کے نام پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
بتادیں کہ صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ اس سے کچھ دیرپہلے قومی اسمبلی کے ڈپٹی ا سپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی تھی۔ خان نے مؤثر طریقے سے 342 رکنی قومی اسمبلی، پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اکثریت کھو دی۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی ا سپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو نام نہاد غیر ملکی سازش سے منسلک ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیر کو اس معاملے کی سماعت شروع کی۔ بنچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔
’جیو نیوز‘ کی خبر کے مطابق جسٹس بندیال نے سماعت کے دوران کہا کہ اگر قومی اسمبلی کے اسپیکر آئین کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیں تب بھی تحریک عدم اعتماد کو خارج نہیں کیا جاسکتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فیصلہ خان صاحب کے حق میں آیا تو 90 دن میں انتخابات کرانا ہوں گے۔ ساتھ ہی اگر فیصلہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف آیا تو پارلیمنٹ دوبارہ بلائی جائے گی اور خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی۔
پاک فوج نے عمران کے بیان کی تردید کی
ساتھ ہی پاکستانی فوج نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کی تردید کی ہے، جس میں انہوں نے امریکہ پر ان کی حکومت گرانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ میڈیا میں شائع خبر کے مطابق فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔