نئی دہلی. مالیاتی بحران کا شکار پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ پاکستان کے مالیاتی بحران کا راستہ آسان نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان عالمی پلیٹ فارم پر مدد کی التجا کر رہا ہے۔ سینٹرل بینک کے ذریعے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 303 ملین ڈالر سے کم ہو کر 7.50 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ یہ جولائی 2019 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.89 ارب ڈالر تھا۔ صرف ایک ہفتے میں یہ گھٹ کر 7.59 بلین ڈالر پر آ گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خزانے میں اب صرف چند ہفتوں کی رقم رہ گئی ہے۔ سینٹرل بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرمبادلہ کی کمی کے باعث اب قرضہ چکانابہت مشکل ہو جائے گا۔
پاکستان میں سیلاب کے بعد اب ملیریا۔ڈینگو کا قہر، مریضوص سے اسپتال بھرے، حالات بدترمشکل وقت میں پاکستان کو پھر آئی ہندستان کی یاد، مانگی 71 لاکھ مچھردانی: جانئے کیوں
پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر مانگی مددمالیاتی بحران کا شکار پاکستان کو اب ڈیفالٹر قرار دیے جانے کا ڈر ستا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے اس نے بین الاقوامی سطح پر مالی مدد بھی مانگی ہے لیکن اس سے پہلے پاکستان میں سیلاب نے کافی تباہی مچائی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کی مدد کے لیے دوسرے ممالک سے فنڈز جاری کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
د
نیا کے وہ 10 پراسرار لوگ جن کی آج تک نہیں ہوسکی کوئی پہچان، تصویریںکیمروں میں ہوگئیں قیدمدرا بھنڈار میں کمی ہونے کے سبب پاکستان کا معاشی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ درآمدات میں اضافے کی وجہ سے مدرا بھنڈار بھی تیزی سے گھٹ رہا ہے۔ پی ٹی آئیلیڈر وزیر اسد عمر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 300 ملین ڈالر کی مزید کمی آئی ہے۔ ہم نے آدھے سے زیادہ اسٹاک کھو دیا ہے جو تحریک عدم اعتماد دائر کرنے کے وقت موجود تھا۔ بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور حکومت اپنے کرپشن کیسز کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔