உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Imran Khan No-trust Motion: شہباز شریف نے کہا- اللہ نے قبول کرلیں پاکستانی عوام کی دعائیں

    پاکستان میں ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے: شہباز شریف

    پاکستان میں ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے: شہباز شریف

    وزیر اعظم عہدے کے سب سے مضبوط دعویدار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کریں گے۔ کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، لیکن قانون اپنا راستہ لے گا۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ کے ذریعہ قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے بعد آج ایوان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور عمران خان کی حکومت گرگئی ہے۔ اس دوران آئندہ وزیر اعظم عہدے کے سب سے مضبوط دعویدار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کریں گے۔ کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، لیکن قانون اپنا راستہ لے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان نئی تعمیرکی جانب گامزن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کروڑوں ماوں اور بہنوں کی دعاوں سے نئے پاکستان کی صبح طلوع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستانی عوام کی دعائیں قبول کرلی ہیں۔

      سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ایک بار پھر پرانا پاکستان تعمیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک تین سال سے ایک بوجھ اٹھا رہا تھا، لیکن آج اس سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ میں پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ایک پیغام بھیجنا چاہوں گا۔ ’ناممکن کچھ بھی نہیں ہے، جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔

      اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کو 174 ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور عمران خان کی حکومت گر گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان قومی اسمبلی میں اکثریت کے لئے 172 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح سے اپوزیشن کی حکومت بننا طے ہے اور عمران خان کی کرسی چلی گئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ایوان میں موجود تمام اراکین پارلیمنٹ شہباز شریف کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس طرح سے شہباز شریف کا حکومت بننا طے مانا جا رہا ہے۔

      پاکستان قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف سے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے اور آئین کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پھر ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہوگیا اور اسپیکر نے کارروائی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

      اس سے قبل پاکستان کے اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ وہیں پی ایم ایل این کے ایاز صادق کو کارگزار اسپیکر بنایا گیا ہے۔ ان کی نگرانی میں ہی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب بڑی خبر یہ بھی آئی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ایوان سے باہر چلے گئے ہیں اور انہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ہے۔ اس درمیان یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ عمران خان پی ایم ہاوس چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

      عمران خان کی پارٹی کی قومی اسمبلی میں ہار طے، ووٹنگ جاری

      عمران خان کے ملک چھوڑنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی قومی اسمبلی میں شکست طے ہے۔ ووٹنگ جاری ہے۔ اسی درمیان خبر ہے کہ عمران خان کے سکریٹری کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

      اسپیکر اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا

      پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ دھوکہ نہیں کرسکتا۔ میں نے 26 سال کی عمر میں پارٹی جوائن تھی۔ اس وقت میں طالب علم تھا۔ بڑے جذباتی خطاب کے ساتھ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے پی ایم ایل این لیڈر ایاز صادق کو اسپیکر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

      عمران خان بولے- میں استعفیٰ نہیں دوں گا

      اس سے قبل عمران خان نے پی ایم ہاوس پر وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کو بلایا تھا۔ اس درمیان ذرائع سے ملی خبر کے مطابق، عمران خان نے ARY نیوز کے ایک سینئر صحافی سے کہا ہے کہ وہ عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور آخری گیند تک لڑائی لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان نے ان خبروں کی بھی تردید کی، جس میں پاک آرمی چیف کو برخاست کرنے کی افواہ پھیلی تھی۔

      اپوزیشن پارٹیوں نے کہا- حکم پر عمل نہیں ہوا تو چلے گا کیس

      پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو خط سونپا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوا تو عدالت کی توہین کا کیس چلے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے لئے راضی ہوئے اسپیکر، رات 12 بجے کھولی جاسکتی ہے عدالت عظمیٰ

      پاکستانی فوج کی ‘تختہ پلٹ بریگیڈ‘ نے دی پی ایم ہاوس کی کمان

      پاکستانی فوج کی 111 انفینٹری بریگیڈ، جسے فوجی تختہ پلٹ میں تیزی سے ردعمل کے سبب ‘تختہ پلٹ بریگیڈ‘ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، کو وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کا چارج دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔

      پاکستان پارلیمنٹ کو کیا گیا سیل، اضافی فورس تعینات

      پاکستان کے پارلیمنٹ ہاوس کو سیل کردیا گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تجویز سے قبل پولیس کے ذریعہ علاقے کو ’ریڈ زون‘ اعلان کردیا گیا ہے۔ علاقے میں جیل وین اور اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کردیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: