ہوم » نیوز » عالمی منظر

شاہد آفریدی کی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد اب سیاسی اننگز شروع کرنے کی تیاری

پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے عمران خان کو بڑا کپتان اور لیڈر قرار دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 07, 2017 08:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہد آفریدی کی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد اب سیاسی اننگز شروع کرنے کی تیاری
پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے عمران خان کو بڑا کپتان اور لیڈر قرار دیا ہے۔

کراچی: پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے عمران خان کو بڑا کپتان اور لیڈر قرار دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان بڑے کپتان اور لیڈر ہیں ان کی اپنی کلاس تھی جب کہ مصباح نے بھی اچھی کپتانی کی اور ٹیم میں جان ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بڑے ناموں کا ساتھ تھا جب کہ مصباح نے مشکلات میں ٹیم کو اٹھایا۔مصباح اور یونس ہمیشہ گراؤنڈ میں رہے کبھی ٹھنڈے کمروں میں نہیں بیٹھے۔مصباح اور یونس ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے ہوئے ہیں ان سےکام لیناچاہیے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی کے لوگ سمجھ دار پڑھے لکھے ہیں اور کراچی میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے جب کہ اتنے بڑے شہر میں کوئی کرکٹ اکیڈمی نہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں کہا کہ حکومت سندھ کھیل کے معاملے میں سنجیدہ نہیں۔ شاہد آفریدی بھی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد سیاست کے میدان میں آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں شاہد آفریدی نے کرکٹ کے بجائے سیاست پر تھوڑی بات کی اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کراچی میں تقریب کےدوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ کرکٹ اکیڈمی کے لیے سندھ حکومت سے کئی برسوں سے جگہ مانگ رہے ہیں تاہم حکومت نے یہ جواب دیا کہ اس سلسلے میں وہ کوئی مدد نہیں کرسکتی۔شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو صوبے کی حالت ایسی نہ ہوتی۔ شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں اہم اعلان کرنے والے ہیں اور اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

First published: May 07, 2017 08:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading