ہوم » نیوز » عالمی منظر

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کی ٹھکرادی پیشکش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرادی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 28, 2017 08:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کی ٹھکرادی پیشکش
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرادی ہے ۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرادی ہے ۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیئرویل کی پیشکش کرنے پر نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھاکہ نجم سیٹھی کی جانب سے فیئرویل کی پیشکش کا شکریہ مگر ذاتی مصروفیات کے باعث پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد باعزت واپسی کا ٹرینڈ سیٹ کرنا تھا، میں خوش ہوں کہ مصباح اور یونس کو فیئرویل دیا جارہا ہے۔

ساتھ ہی انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ ٹرینڈ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے اتوار (23 اپریل) کو دبئی میں ملاقات کے دوران شاہد آفریدی کو فیئرویل کی پیشکش کی تھی۔نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ان کی شاہد آفریدی سے ملاقات اچھی رہی اور اس دوران آل راؤنڈر کی فیئرویل کے طریقہ کار اور مستقبل میں کرکٹ کے فروغ کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

First published: Apr 28, 2017 08:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading