اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان : نواز شریف سے شاہد خان عباسی کی ملاقات ، ایک دو روز میں نئی کابینہ کو حتمی شکل دئے جانے کا امکان

    پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج اپنے منصب سنبھالنے کے پہلے دن سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے نئي کابینہ کے بارے میں گفتگو کی۔

    پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج اپنے منصب سنبھالنے کے پہلے دن سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے نئي کابینہ کے بارے میں گفتگو کی۔

    پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج اپنے منصب سنبھالنے کے پہلے دن سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے نئي کابینہ کے بارے میں گفتگو کی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج اپنے منصب سنبھالنے کے پہلے دن سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے نئي کابینہ کے بارے میں گفتگو کی۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مسٹر عباسی کے قافلے کو ملک کے شمالی ریزورٹ شہر مر ي پہنچتے دیکھا گیا جہاں نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔
      اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کابینہ کی حلف برداری کا معاملہ فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر داخلہ کے لیے چوہدری نثار کا نام ہی زیر غور ہے تو انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، مشاورتی عمل جاری ہے اور ایک دو دن میں سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھر میں جاری منصوبوں کو اب پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے کیوں کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم تو تبدیل ہوسکتا ہے لیکن پالیسی تبدیل نہیں ہوتی۔
      نواز شریف کی قیادت والی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ پاکستان کی سیاست کے ماہرین کے مطابق مسٹر عباسی نواز شریف کی کابینہ کے زیادہ تر ارکان کو نئی کابینہ میں بھی جگہ دیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نئی کابینہ کی حلف برداری آج ہی ہونے کی توقع ہے۔
      دونوں لیڈروں کی اس ملاقات کے دوران نواز شریف کے بھائی اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف بھی موجود تھے۔ پارلیمنٹ میں کل اکثریتی ووٹ پانے والے مسٹر عباسی 45 دنوں تک ملک کے عبوری وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے جس کے بعد مسٹر شہباز کو وزیر اعظم مقرر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم بننے کے لیے مسٹر شہباز کو 45 دنوں میں قومی اسمبلی کا رکن بننے کے لیے الیکشن جیتنا ضروری ہے۔
      واضح ر ہے کہ پنامہ پیپر لیک معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد نواز شریف نے پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ استعفی کے بعد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی کے اجلاس میں مسٹر عباسی کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
      First published: