ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان کو پھر روکاگیا ، ٹویٹ کر کے ظاہر کیا اپنا غصہ ، امریکہ نے مانگی معافی

لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکے جانے سے پریشان شاہ رخ نے ٹویٹ کیا کہ وہ موجودہ حالات میں دنیا میں سیکورٹی کو لے کر چل رہے ماحول کو سمجھتے ہیں ، مگر ہر مرتبہ امریکی ایئرپورٹ پر روکے جانے پر برا لگتا ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Aug 12, 2016 12:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان کو پھر روکاگیا ، ٹویٹ کر کے ظاہر کیا اپنا غصہ ، امریکہ نے مانگی معافی
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکے جانے سے پریشان شاہ رخ نے ٹویٹ کیا کہ وہ موجودہ حالات میں دنیا میں سیکورٹی کو لے کر چل رہے ماحول کو سمجھتے ہیں ، مگر ہر مرتبہ امریکی ایئرپورٹ پر روکے جانے پر برا لگتا ہے

نئی دہلی : معروف بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو ایک بار پھر امریکی ایئرپورٹ امیگریشن میں روک لیا گیا ۔ اس بات کی معلومات خود شاہ رخ خان نے ٹویٹ کر دی ۔ لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکے جانے سے پریشان شاہ رخ نے ٹویٹ کیا کہ وہ موجودہ حالات میں دنیا میں سیکورٹی کو لے کر چل رہے ماحول کو سمجھتے ہیں ، مگر ہر مرتبہ امریکی ایئرپورٹ پر روکے جانے پر برا لگتا ہے ۔ تاہم بعد میں امریکہ نے اس بات کیلئے معافی مانگ لی ۔


ایئر پورٹ پر روکے گئے شاہ رخ نے اس کے بعد تھوڑے مضحکہ خیز لہجے میں ٹویٹ کیا کہ اچھی بات یہ ہے کہ انتظار کے دوران میں یہاں پوكومین کھیل رہا ہوں ۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی پرواز ممبئی سے دبئی ہوتے ہوئے لاس اینجلس جانے والی امارت کی پرواز تھی ۔ دراصل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلی فورنیا میں شاہ رخ کے بیٹے آرین کا داخلہ ہوا ہے ، شاہ رخ اسی کے سلسلے میں امریکہ جا رہے تھے ۔ ان کے ساتھ ان کا بیٹا اور بیٹی دونوں موجود تھے ۔


پرواز بورڈ کرتے وقت سکینڈری سیکورٹی اسکریننگ سلیکٹی ایس ایس ایس ایس ٹیگ شاہ رخ کے بورڈنگ پاس پر دبئی میں ہی لگا دیا گیا تھا ۔ بورڈنگ پاس پر ایس ایس ایس ایس لکھا ہونے کا مطلب ہوتا ہے ہر چیک پوائنٹ پر تفصیل سے اور دوبارہ چیکنگ ہو ، آپ شک کے دائرے میں ہیں ۔




اس کے بعد شاہ رخ نے اپنے عملے کو اس بارے میں مطلع کیا ۔ پھر ممبئی میں شاہ رخ کے عملے نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ۔ دونوں ہی وزارتوں نے امریکی امیگریشن سے رابطہ بھی کیا ، لیکن اس کے باوجود بھی شاہ رخ خان کو روکا کیا گیا ، کیونکہ ان کے بورڈنگ پاس پر ایس ایس ایس ایس بیچ لگا تھا ۔

اس کے بعد لاس اینجلس میں دوپہر 2:30 بجے شاہ رخ پہنچے اور 5:30 بجے شاہ رخ کو چھوڑا گیا ۔ شاہ رخ کے قریبی ذرائع کے مطابق تو امیگریشن افسران انتہائی نرم تھے، کچھ سوالات کئے گئے ۔ اس درمیان شاہ رخ کو الگ کمرے میں لے جایا گیا ۔ پوچھ گچھ کے دوران ان کو اور ان کے بچوں کو الگ رکھا گیا اور ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ چلی ۔ حالانہ پوچھ گچھ معمولی تھی۔ .

خیال رہے کہ اس سے پہلے اپریل 2012 میں بھی شاہ رخ کو نیویارک ایئر پورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا ۔ وہاں دو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کئے جانے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا ۔ تاہم شاہ رخ نے کچھ وقت پہلے کہا تھا کہ وہ اس واقعہ کو بھول چکے ہیں ، لیکن آج پھر ان کو امریکی ایئرپورٹ پر روکے جانے سے شاہ رخ کا غصہ ٹویٹر پر جھلک ہی گیا ۔
First published: Aug 12, 2016 09:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading