ہوم » نیوز » عالمی منظر

شرمناک: پاکستان میں قبر کھود کر خاتون کی لاش کے ساتھ اجتماعی آبروریزی

اس گھناؤنے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد اسماعیل گوٹھ قبرستان کے قریب بڑی تعداد میں خواتین کے لواحقین اور ان کے رشتہ دار جمع ہوئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2019 11:54 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شرمناک: پاکستان میں قبر کھود کر خاتون کی لاش کے ساتھ اجتماعی آبروریزی
علامتی تصویر

کراچی۔ پاکستان کے کراچی سے کچھ نامعلوم افراد کی گھناؤنی اور خوفناک کرتوت سامنے آئی ہے جہاں لانڈھی میں واقع قبرستان میں مدفون ایک خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مدفون خاتون کے لواحقین اس خوفناک واقعہ کے سلسلہ میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرانا چاہتے۔ اس گھناؤنے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد اسماعیل گوٹھ قبرستان کے قریب بڑی تعداد میں خواتین کے لواحقین اور ان کے رشتہ دار جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدفون لاش کو کچھ لوگوں نے قبر سے باہر نکالا اور اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ میت کو اس واقعہ سے ایک دن پہلے ہی دفن کیا گیا تھا۔

جیو نیوز‘ نے منگل کو اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے واقعہ کو انجام دینے میں کتنے لوگ شامل تھے اس کا پتہ ابھی نہیں چل سکا ہے۔ متوفیہ خاتون کے گھر والوں نے کہا کہ قبرستان میں دیکھ بھال کے لئے ذمہ دار نگراں نے انہیں بتایا کہ ایک کتے نے تازہ قبر سے سلیب ہٹا دیا تھا، لیکن مدفون خاتون کے لواحقین ایسا نہیں مانتے کہ کتا قبر سے سلیب ہٹانے کے قابل ہو گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورکن قبرستان سے غائب تھا۔

دوسری طرف، پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت جمع کئے ہیں اور تصدیق کی ہے کہ گورکن لاپتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تلاش کے لئے چھاپے مارےجا رہے ہیں۔

مدفون خاتون کے رشتہ داروں نے پولیس کے سامنے اس معاملہ پر کوئی قانونی کارروائی کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کی ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہئے۔

First published: Nov 05, 2019 11:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading