ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں نظر نہیں آیا شوال المکرم کا چاند ، جمعرات کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے سختی کی گئی ہیں، اور عید پڑھنے والوں سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • Share this:
سعودی عرب میں نظر نہیں آیا شوال المکرم کا چاند ، جمعرات کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز
سعودی عرب میں نظر نہیں آیا شوال کا چاند ، جمعرات کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز

سعودی عرب میں منگل کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ، جس کی وجہ سے وہاں عیدالفطر کی نماز 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی ۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 13 مئی بروز جمعرات کو عیدالفطر ہوگی ۔


عرب میڈیا کے مطابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی کو رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا اور جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔




خیال رہے کہ سعودی عرب میں 13 اپریل کو پہلا روزہ تھا، سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 11 اپریل (بروز اتوار) کو 29 شعبان 1442 تھی۔

ادھر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے سختی کی گئی ہیں، اور عید پڑھنے والوں سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 11, 2021 11:17 PM IST