உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ، منگل کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور منگل کے روز عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔

    • Share this:
      سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور منگل کے روز عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی رائل کورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عید الفطر کا تہوار منگل کے روز سے شروع ہوگا ۔ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابوظہبی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر کل بروز منگل 4 جون کو ہوگی۔

      وہیں کچھ دیگر ممالک نے بدھ کو عید الفطر ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ خلیج ٹائمز نے الموطن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انڈونیشا نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو آخری روزہ ہوگا اور بدھ کے دن عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق جاپان اور ملیشیا میں بھی رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے دن عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔







      وہیں دوسری طرف ہندوستان کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی لوگوں سے منگل کے دن چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔ ہندوستان میں منگل کے روز 29 رمضان ہے اور مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔
      First published: