اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی وزیراعظم شہباز نے عمران کو دی امن کی تجویز، کہا-میں اختلافات کو دور کرنے کو تیار

    پاکستانی وزیراعظم شہباز نے عمران کو دی امن کی تجویز، کہا-میں اختلافات کو دور کرنے کو تیار

    پاکستانی وزیراعظم شہباز نے عمران کو دی امن کی تجویز، کہا-میں اختلافات کو دور کرنے کو تیار

    انہوں نے کہا کہ وہ (خان) ایک بہت ہی مغرور شخص ہے جو صرف اپنے شخصی مفاد کی پرواہ کرتا ہے اور وہ اپنے مفادات کے لیے کسی بھی سطح تک گرسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو عمران خان کو یہ کہتے ہوئے امن کی تجویز کی پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر اپنے اختلافات کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شریف نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ایک سو قدم آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ سبھی اختلافات کو ایک طرف رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مالیات اسحق ڈار نے حال ہی میں خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی سے متعلقہ معاملات کو لے کر ان کی اجازت سے صدر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔

      ڈار کے ساتھ علوی کی ملاقات کو میڈیا نے سابق وزیراعظم عمران کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے برسراقتدار اتحاد کی جانب سے ایک کوشش بتائی تھی۔ شریف نے کہا کہ ہم ملک کے استحکام کے لیے 100 قدم آگے بڑھائیں گے لیکن ایک ہاتھ سے تالی نہیں بجتی ہے۔ جب ملک ایسی حالت کا سامنا کررہا ہو تو ہمیں قربانی دینی پڑتی ہے۔

      بات چیت کی پیشکش کے ساتھ شریف نے عمران پر تنقید کی
      شریف کی جانب سے بات چیت کی یہ پیشکش پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر پنجاب اور خیبرپختونخواہ صوبوں کی اسمبلیوں کا تحلیل کرنے کی دھمکی کے بعد آئی ہے۔ پی ٹی آئی نے دھمکی دی ہے کہ اگر 20 دسمبر تک عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تو وہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں کی اسمبلیوں کو تحلیل کردے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کابل میں چینی ہوٹل میں گھسے دہشت گرد، دھماکہ اور گولہ باری کی آوازوں سے دہل اٹھا علاقہ

      یہ بھی پڑھیں:
      مشہور باکسر مائیک ٹائیسن کے ساتھ عمرہ کرنے مکہ پہنچے امریکہ کے مشہور ڈی جے، دیکھئے ویڈیو

      لیکن بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے شہباز نے عمران خان کو ’مغرور‘ اور ’دھوکہ باز‘ کہہ کر ان پر تنقید کی۔ شریف نے کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ شخص (خان) ایک دھوکہ باز ہے، جس کا ملک کے مستقبل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (خان) ایک بہت ہی مغرور شخص ہے جو صرف اپنے شخصی مفاد کی پرواہ کرتا ہے اور وہ اپنے مفادات کے لیے کسی بھی سطح تک گرسکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: