உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے Pakistan، وزیر اعظم مودی کو شہباز شریف نے دیا جواب

    ہندوستان کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے پاکستان، وزیر اعظم مودی کو شہباز شریف نے دیا جواب

    ہندوستان کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے پاکستان، وزیر اعظم مودی کو شہباز شریف نے دیا جواب

    PM Narendra Modi Shehbaz Sharif: وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیغام دیتے ہوئے کہا تھا، ’ہندوستان علاقے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، جو دہشت گردی سے پاک ہو، تاکہ ہم اپنی ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کرسکیں اور اپنے لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کو یقینی بناسکیں‘۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کو نہ صرف علاقائی امن وامان قائم کرنا چاہئے، بلکہ اپنے لوگوں کے سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کئے جانے کے پیغام کا جواب دہتے ہوئے یہ بات کہی۔ شہباز شریف نے پیر کے روز پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا، جس سے سیاسی رسہ کشی ختم ہوگئی۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ عمران خان کے بے دخل ہونے کے بعد شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیر اعظم بنے ہیں۔

      شہباز شریف نے وزیر اعظم منتخب کئے جانے کے فوراً بعد ہندوستان کے ساتھ پھر سے دوستی کی پیشکش کی اور اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ کشمیر موضوع کے حل سے ہی دونوں ممالک اپنے یہاں کی غریبی اور روزگار جیسی مشترکہ پریشانی پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیغام دیتے ہوئے کہا تھا، ’ہندوستان علاقے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، جو دہشت گردی سے پاک ہو، تاکہ ہم اپنی ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کرسکیں اور اپنے لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کو یقینی بناسکیں‘۔

      ’کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پُرامن حل ضروری‘

      اس کے جواب میں شہباز شریف نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا، ’مبارکباد کے لئے وزیر اعطم نریندر مودی کا شکریہ۔ پاکستان ہندوستان کے ساتھ پُرامن اور مددگار تعلقات چاہتا ہے۔ جموں وکشمیر سمیت سبھی تنازعات کا پُرامن حل بے حد ضروری ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا، ‘دہشت گردی سے لڑنے میں پاکستان کی قربانی جگ ظاہر ہے۔ آئیے امن کو یقینی بنائیں اور اپنے لوگوں کے سماجی اقتصادی ترقی پر دھیان دیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      وزیر اعظم بنتے ہی شہباز شریف نے الاپا کشمیر راگ، کہا- ہندوستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن...

      ہندوستان کے ساتھ چاہتے ہیں بہتر تعلقات

      پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن کشمیر موضوع کے حل کے بغیر اسے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر اپنے انتخاب کے بعد شہباز شریف نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں کہا کہ خط کے تنازع میں سازش ثابت ہوگیا تو میں استعفیٰ دے کر چلا جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ برائی پر اچھی کی جیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم عمران خان کے ’غیر ملکی تنازعہ‘ کو ’ڈراما‘ قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کو مبینہ غیر ملکی سازش سے متعلق متنازعہ خط پر جانکاری دی جائے گی۔

      وزیر اعظم مودی نے شہباز شریف کو دی تھی مبارکباد

      وزیر اعظم مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، "شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہندوستان دہشت گردی سے پاک، علاقے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔" شہباز نے رات 10 بجے کے قریب وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے فوراً بعد خارجہ پالیسی پر اپنا موقف واضح کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر یہ حاصل نہیں ہو سکتا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: