உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیخ حسینہ اور وزیر اعظم مودی کی دوطرفہ میٹنگ، ہندوستان-بنگلہ دیش کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط

    شیخ حسینہ اور وزیر اعظم مودی کی دوطرفہ میٹنگ

    شیخ حسینہ اور وزیر اعظم مودی کی دوطرفہ میٹنگ

    بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس درمیان شیخ حسینہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دوطرفہ میٹنگ میں دونوں ممالک نے 7 معاہدوں پر دستخط کئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس درمیان شیخ حسینہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دوطرفہ میٹنگ میں دونوں ممالک  نے 7 معاہدوں پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘گزشتہ سال ہم نے بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال پورے ہونے کا جشن منایا تھا۔ ہم نے پہلا ’دوستی کا دن’ بھی بنایا۔ ہندوستان-بنگلہ دیش تعلقات آنے والے وقت میں نئی اونچائیوں کو چھوئیں گے۔

      آج بنگلہ دیش ترقی میں ہندوستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے اور اس علاقے میں ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بھی ہے۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعاون میں مسلسل سدھار ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم نے آئی ٹی، خلائی اور ایٹمی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ٹرانسمیشن لائنوں پر ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بھی بات چیت چل رہی ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے سیلاب کی پریشانی کے حل کے لئے اپنا تعاون دیا ہے۔ ہم بنگلہ دیش کے ساتھ سیلاب سے متعلق ریئل ٹائم ڈیٹا شیئر کرتے رہے ہیں اور دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم ایک ساتھ ان طاقتوں کا سامنا کریں، جو ہمارے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 54 ندیاں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سرحد سے ہوکر بہتی ہیں اور دونوں ممالک کے لوگوں کی زندگی سے جڑی ہیں۔ آج ہندوستان اور بنگلہ دیش نے کشیارا ندی کے پانی کے تقسیم سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں ہمارا آپسی تعاون بڑھا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور میں نے مختلف دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی۔ ہمیں کورونا وبا اور حال کے عالمی حادثات سے سبق لینے اور اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

      شیخ حسینہ نے ہندوستانیوں کو دی ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کی مبارکباد

      بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا، ’میں اس موقوع پر ہندوستانی حکومت اور اپنے ہندوستانی دوستوں کو آزادی کا امرت مہوتسو کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دینا چاہتی ہوں، جو ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کو نامزد کرنے کے لئے سال بھر چلنے والا اتسو ہے۔ امرت کال کی نئی صبح میں اگلے 25 سالوں کے لئے میں اپنی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں، کیونکہ ہندوستان، آتم نربھر بننے کے لئے ضروری اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج وزیر اعظم مودی اور میں نے بامعنی بحث کا ایک اور دور ختم کیا ہے، جس کے نتائج سے دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ہم نے قریبی دوستی اور تعاون کے جذبے سے ملاقات کی‘۔ وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کو یقین دہانی کرائی کہ امرت کال کے آئندہ 25 سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: