உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India آنے پر سب سے پہلے نظام الدین درگاہ جائیں گی بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، یہاں سے جڑی ہیں والد کی یادیں

    ہندوستان آنے پر سب سے پہلے نظام الدین درگاہ جائیں گی شیخ حسینہ

    ہندوستان آنے پر سب سے پہلے نظام الدین درگاہ جائیں گی شیخ حسینہ

    Bangladesh PM Sheikh Hasina to Visit India: پندرہ اگست، 1975 کو موجودہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے والد شیخ مجیب الرحمن اور ان کی فیملی کے قتل کے بعد شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو ہندوستان میں پناہ ملی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 5 سے 8 ستمبر تک ہندوستان دورے پر رہیں گی۔ پیر کے روز ہندوستان پہنچنے پر سب سے پہلے وہ حضرت نظام الدین درگاہ جائیں گی اور وہاں زیارت کریں گی۔ آپ کو بتادیں کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا نظام الدین درگاہ سے بہت پرانا تعلق ہے۔ 15 اگست، 1975 کو موجودہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے والد شیخ مجیب الرحمن اور ان کی فیملی کے قتل کے بعد شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو ہندوستان میں پناہ ملی تھی۔

      سال 1975 سے 1981 تک شیخ حسینہ اور ان کی بہن دہلی میں رہی تھیں۔ ان کی پہچان بھی چھپائی گئی تھی۔ ہندوستان میں انہیں تعلقدار کے نام سے پہچان دی گئی تھی۔ اپنے والد اور فیملی کی موت سے مایوس شیخ حسینہ کو آگے کی راہ نہیں سمجھ میں آرہی تھی۔ ان دنوں وہ حضرت نظام الدین درگاہ میں اکثر جایا کرتی تھیں۔ سال 1981 میں ایک بار جب شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ نظام الدین درگاہ گئے تو ان کے پاس ایک خادم آئے اور کہا کہ وہ انہیں کچھ دکھانا چاہتے ہیں۔

      بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 5 سے 8 ستمبر تک ہندوستان دورے پر رہیں گی۔ (فائل فوٹو)
      بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 5 سے 8 ستمبر تک ہندوستان دورے پر رہیں گی۔ (فائل فوٹو)


      تھوڑی دیر میں خادم نے حسینہ بہنوں کے سامنے ایک رجسٹر رکھا، جس میں ان کے والد شیخ مجیب الرحمن کے نظام الدین درگاہ جانے کا ذکر تھا۔ شیخ حسینہ نے پایا کہ ان کے والد 9 اپریل، 1946 کو حضرت نظام الدین درگاہ پر گئے تھے اور اس دن 9 اپریل، 1981 کی تاریخ تھی، جب شیخ حسینہ نظام الدین گئی تھیں۔ اس لمحے نے شیخ حسینہ کے دل میں ہمت پیدا کی اور انہیں احساس ہوا کہ انہیں واپس بنگلہ دیش جانا چاہئے اور اپنے لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد اور فیملی کے قاتلوں کو سزا دلانے کی بھی ٹھان لی۔

      یہ بھی پڑھیں۔
      Sheikh Hasina to Visit India: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورہ ہند،ہوگی تاریخی ملاقات 


      اس سے پہلے آخری بار 1997 میں شیخ حسینہ نے نظام الدین درگاہ میں زیارت کی تھی، لیکن بطور وزیر اعظم وہ پہلی بار نظام الدین درگاہ پر جائیں گی۔ درگاہ کے سجادہ نشیں سید فرید احمد نظام نے نیوز 18 سے کہا کہ بہت سے ممالک نے صدور حضرت نظام الدین درگاہ پر آچکے ہیں۔ اس درگاہ پر منتیں اور مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ سید فرید احمد نظامی نے کہا کہ کچھ روحانی کوشش ہے، جو انہیں کھینچ کر اس فقیر کی درگاہ پر لے آتی ہے۔

      ہندوستان دورے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گی۔ ساتھ ہی منگل کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی دو طرفہ ملاقات بھی ہوگی۔ ہندوستان دورے کے دوران بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اجمیر بھی جائیں گی۔ شیخ حسینہ اور وزیر اعظم نریندر مودی فریڈم روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔ فریڈم روڈ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سڑک رابطہ ہے۔ بنگلہ دیش کی آزادی 50 سالوں کو نامزد کرنے اور ہندوستان بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے اس سڑک کو 26 مارچ، 2021 کو کھولا گیا تھا۔ اب دونوں ممالک کے سربراہان مملکت اس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: