ہوم » نیوز » عالمی منظر

ضبط ہوا سویز نہر میں اٹکا جہاز، مصر نے مانگا 90 کروڑ ڈالر کا معاوضہ: جانیں پورا معاملہ

کچھ دن پہلے مصر کی سویز نہر (Suez Canal) میں اٹکے دنیا کا سب سے بڑا مال بردار ایم وی گیون (Ever Given) جہاز پر اتھارٹی نے بڑی کارروائی کی ہے۔

  • Share this:
ضبط ہوا سویز نہر میں اٹکا جہاز، مصر نے مانگا 90 کروڑ ڈالر کا معاوضہ: جانیں پورا معاملہ
کچھ دن پہلے مصر کی سویز نہر (Suez Canal) میں اٹکے دنیا کا سب سے بڑا مال بردار ایم وی گیون (Ever Given) جہاز پر اتھارٹی نے بڑی کارروائی کی ہے۔

قاہرہ:  کچھ دن پہلے مصر کی سویز نہر (Suez Canal) میں اٹکے دنیا کا سب سے بڑا مال بردار ایم وی گیون  (Ever Given)  جہاز پر اتھارٹی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ یہاں نہر کے افسران نے جہاز کو ضبط کر لیا ہے۔ ساتھ ہی 90 ملین ڈالر کا معاوضہ بھی مانگا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ جہاز عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیا ہے۔ رقم ادا کرنے کے بعد ہی جہاز کو چھوڑا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ تقریبا 1 ہفتے تک نہر میں پھنس جانے کی وجہ سے کاروبار  کو عالمی سطح پر  بہت نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


گزشتہ مارچ MV  ایور گیون جہاز  مصر کی سوئز نہر میں تقریباً ایک ہفتے تک پھنسے رہے مال بردار جہاز کو ہٹا دیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی اس نہر میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ مصر ی صدر کے صلاح کار نے یہ اطلاع دی تھی ۔ جہاز کا نام ایم وی ایور گیون ہے ، جو تقریباً 400 میٹر لمبا اور 59 میٹر چوڑا تھا۔ یہ مال بردار جہاز چین سے نیدر لینڈ کی جانب جا رہا تھا ۔  سوئز نہر میں اس جہاز کے پھنسنے سے کم از کم 367 جہاز پھنس گئے تھے۔ راستہ کھلنے کے بعد ہی  یہ جہاز یہاں سے گزر ے۔


خاص بات یہ ہے کہ اس دوران  مصر کو بھی ہر دن 12 سے 15 ملین ڈالر کی آمدنی کا نقصان ہو رہا تھا۔ سوئز نہر اتھارٹی کے سربراہ اسامہ ربیع نے الاحرام اخبار کو بتایا کہ  90 ملین معاوضے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایور گیوین  (Ever Given) کو ضبط کرلیا گیا ہے۔' اگرچہ اس دوران ربیع نے جاپانی مالکان سوئی کشن کیشا کا نام نہیں لیا ، لیکن اتھارٹی کے دیگر ذرائع نے منگل کو اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنی، انشورنس کمپنی اور نہر اتھارٹی کے مابین بات چیت جاری ہے۔


 

کاروبار کےنقطۂ نظر سے سوئز نہر بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس نہر کو کاروبار کے لئے 1869 میں کھولا گیا تھا ۔ یہ نہر ایشیا کو یورپ سے اور یورپ کو ایشیا سے جوڑتی ہے ۔ پوری دنیا میں تیل کا جتنا کاروبار ہوتا ہے، اس کا سات فیصد اسی نہر کے ذریعہ سے کیا جاتا ہے ۔ وہیں عالمی بازار کا 10 فیصد کاروبار سوئز نہر ہی ہوتا ہے ۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 14, 2021 06:43 PM IST