உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان: عمران خان کو جھٹکا، باغی لیڈر قادر بخش کلماتی نواز شریف کی پارٹی میں شامل

    عمران خان کو جھٹکا، باغی لیڈر قادر بخش کلماتی نواز شریف کی پارٹی میں شامل

    عمران خان کو جھٹکا، باغی لیڈر قادر بخش کلماتی نواز شریف کی پارٹی میں شامل

    پاکستان کی حکمراں پارٹی پاکستان تحریک انصاف سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینئر لیڈر قادر بخش کلماتی نے پاکستان مسلم لیگ- نواز (پی ایم ایل- این) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      کراچی: پاکستان کی حکمراں پارٹی پاکستان تحریک انصاف سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینئر لیڈر قادر بخش کلماتی نے پاکستان مسلم لیگ- نواز (پی ایم ایل- این) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اے آر وائی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، مسٹر قادر بخش نے کراچی کے ضلع مالیر میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران نواز شریف کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سکریٹری احسن اقبال، پارٹی کے سندھ کے جنرل سکریٹری مفتی اسماعیل اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔ پاکستانی اخبار دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق مسٹر قادر بخش دیہی کراچی حلقہ کے ایک بااثر سیاسی شخصیت ہیں۔


      اس دوران احسن اقبال نے کہا کہ "پی ایم ایل این کے سربراہ نواز شریف کی 'ووٹ کو عزت دو' مہم ملک کا مقبول ترین نعرہ بن چکی ہے اور چاروں صوبوں میں اسی کی گونج ہے۔" انہوں نے کہا کہ اگر کسی معاشرے میں افراد کا وقار بحال کرنا ہے تو وہاں ووٹ کا احترام کیا جانا چاہئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ایم ایل این نے ماضی میں صوبہ سندھ میں خاص طور پر کراچی میں بڑے منصوبے شروع کیے تھے اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔


      پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رہے گا


      پیرس/اسلام آباد: پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی واچ لسٹ یا 'گرے لسٹ' میں برقرار رہے گا۔ ایف اے ٹی ایف نے جمعرات کے روز یہ اعلان کیا۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان فی الحال واچ لسٹ میں برقرار رہے گا۔ پاکستان جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی 'گرے لسٹ' میں ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
      ڈاکٹر پلیئر نے کہا کہ پاکستان کو مجموعی طور پر 34 نکاتی دو ایکشن پلان مکمل کرنے تھے۔ اس نے اب تک صرف 30 پر کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان شدہ ہ دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے کارروائی کی ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: