உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    84 سالہ Girlfriend کو لے کر فرار ہوا 80 سال کا سن رسیدہ شخص، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش!

    Love Story : اگر آپ سوچتے ہیں کہ عاشق جوڑوں میں ساتھ رہنے کا جنون صرف نوجوانی تک ہی رہتا ہے تو آپ کو آسٹریلیا (Australia News) کے ایک سن رسیدہ شخص کی لو اسٹوری ( elderly man eloped with 84 years old girlfriend) ضرور جاننی چاہئے ۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ پیار کسی عمر کا محتاج نہیں ہوتا ہے ۔

    • Share this:
      آپ نے طرح طرح کی محبت کی کہانیاں  (Love Story Of Elderly Couple)  دیکھی اور سنی ہوں گی ۔ عام طور پر یہ محبت کی کہانیاں چھوٹی عمر میں شروع ہوتی ہیں ۔ کچھ تو انجام تک پہنچ جاتی ہیں اور کچھ ادھوری رہ جاتی ہیں ، جس کی کسک تاعمر رہتی ہے ۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ عاشق جوڑوں میں ساتھ رہنے کا جنون صرف نوجوانی تک ہی رہتا ہے تو آپ کو آسٹریلیا (Australia News) کے ایک سن رسیدہ شخص کی لو اسٹوری ( elderly man eloped with 84 years old girlfriend) ضرور جاننی چاہئے ۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ پیار کسی عمر کا محتاج نہیں ہوتا ہے ۔

      آسٹریلیا کے رہنے والے رالف گبس نام کے 80 سال کے شخص کو اپنی 84 سال کی پارٹنر کی یاد ستا رہی تھی ۔ وہ بیمار تھیں اور خود سے چلنے پھرنے کے لائق بھی نہیں تھیں ۔ ان کی یاد داشت کمزور ہوچکی تھی اور ان کو ہر وقت کسی نہ کسی کی ضرورت ہوتی تھی ۔ ہم آپ کو یہ اس لئے بتا رہے ہیں کیونکہ اتنی خامیوں کے ساتھ بھی رالف گبس کو صرف اپنی پارٹنر کا ساتھ چاہئے تھا اور اس کیلئے وہ قاعدے قانون توڑنے کیلئے تیار تھے ۔

      رالف گبس  (Ralph Gibbs) کی گرل فرینڈ کا نام کیرول لسلے (Carol Lisle)  ہے ۔ وہ ڈیمینشیا اور پارکنسسنس بیماری میں مبتلا رہی ہیں ۔ اس بیماری میں مریض کی یاد داشت کافی دھندلی ہوجاتی ہے اور وہ تھوڑی دیر میں ہی پچھلی باتوں کو بھول جاتا ہے ۔ کیرول کا علاج پرتھ شہر کے پاس ہی ایک نرسنگ ہوم میں چل رہا تھا ور انہیں وہیں رکھا گیا تھا ۔ رالف گبس چار جنوری 2022 کو کیرول سے ملنے وہاں پہنچے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر نکل گئے ۔ کیرول کے ساتھ رہنے کی چاہت میں انہوں نے بوڑھی گرل فرینڈ کو آسٹریلیا کے الگ الگ شہروں میں گھمایا اور کوئنس لینڈ کی طرف جانے لگے ۔ پرتھ سے کوئنس لینڈ کی دوری تقریبا 4800 کلو میٹر ہے ۔

      رالف اور کیرول کو پولیس نے گھنے ریگستان سے برآمد کیا ، جہاں وہ گاڑی چلاتے پائے گئے ۔ وہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تھا اور کیرول کافی گھبرائی ہوئی تھیں ۔ انہیں وہیں سے ایئرلفٹ کرکے پرتھ بھیج دیا گیا اور رالف گبس پر کیرول کی زندگی خطرے میں ڈالنے سمیت کئی چارچیز لگائے گئے ۔ کورٹ میں پیشی کے دوران گبس نے بتایا کہ انہوں نے جو کچھ کیا ، پیار میں کیا ۔ وہ 15 سال سے اپنی پارٹنر رہیں کیرول کے ساتھ زندگی کے آخری ایام گزارنا چاہتے ہیں ۔ کورٹ نے بھی ان کی دلیل تسلیم کرتے ہوئے انہیں سات مہینے کی جیل اور دو سال کا ریسٹریننگ آرڈر دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: