ہوم » نیوز » عالمی منظر

12 سال کی بچی کے پیٹ میں تھا 9 مہینے کا بچہ ، اصلیت جان کر پولیس بھی رہ گئی حیران

Shocking Crime News : امریکہ کے ایک اسپتال میں پولیس نے بارہ سال کی بچی کی آبروریزی کرکے اس کو حاملہ بنانے والے شخص کو گرفتار کو کیا ۔ اس شخص نے پہلے تو معصوم کی آبروریزی کی اور اس کو حاملہ بنادیا اور پھر خود ہی اس کو اسپتال میں زچگی کیلئے لے کر پہنچا ۔

  • Share this:
12 سال کی بچی کے پیٹ میں تھا 9 مہینے کا بچہ ، اصلیت جان کر پولیس بھی رہ گئی حیران
12 سال کی بچی کے پیٹ میں تھا 9 مہینے کا بچہ ، اصلیت جان کر پولیس بھی رہ گئی حیران

مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں کا دماغ کافی شاطر ہوتا ہے ۔ جرم کرکے کیسے بچ نکلنا ہے ، یہ انہیں بخوبی معلوم ہوتا ہے ۔ گزشتہ دنوں امریکہ کے ایک اسپتال میں پولیس نے بارہ سال کی بچی کی آبروریزی کرکے اس کو حاملہ  (12 Years Old Pregnant Girl) بنانے والے شخص کو گرفتار کو کیا ۔ اس شخص نے پہلے تو معصوم کی آبروریزی کی اور اس کو حاملہ بنادیا اور پھر خود ہی اس کو اسپتال میں زچگی کیلئے لے کر پہنچا ۔ اس دوران اس شخص نے خود کو بچی کا باپ بتانے کا ڈراما کیا ، لیکن بچی نے اس کا پردہ فاش کردیا ۔


یہ واقعہ امریکہ کے اوکلاہوما کے ٹولسا علاقہ میں پیش آیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک بارہ سال کی بچی اسپتال میں درد زہ کی حالت میں داخل ہوئی تی ۔ بچی کے ساتھ 24 سال کا جوآن مرانڈا بھی تھا۔ دونوں اسپتال میں کسی نارمل جوڑے کی طرح آئے تھے ۔ اس شخص نے بچی کی عمر فارم میں غلط بھری تھی ، لیکن لیبر روم میں ڈاکٹرس کو بچی کی عمر کو لے کر شک ہوا ۔ جب بچی سے ڈیلیوری کے دوران پوچھا گیا تو اس نے آبروریزی اور حمل کی بات بتادی ۔ اس کے بعد وہاں پہنچنی پولیس نے فورا اس نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔


Fox23 کو معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس افسر ڈیننی بین نے بتایا کہ آبروریزی کرنے والا اسپتال میں بچی کو اپنی بیوی کی طرح داخل کروانے آیا تھا ۔ فیس بک پر بھی اس نے بچی کو اپنی معشوقہ کی طرح مینشن کیا ہوا تھا ۔ اس کا ارادہ زچگی کے بعد بچے کے ساتھ گھر چلے جانا تھا ۔ حالانکہ ڈاکٹرس کو بچی کی زچگی کے دوران شک ہوا اور انہوں نے بڑے آرام سے درد زہ میں ہی بچی سے اس سلسلہ میں بات کی ، تب بچی نے اپنی حقیقی عمر اور اپنے ساتھ ہوئے جرم کا انکشاف کردیا ۔


اتنی کم عمر میں حاملہ اور پھر بچے کو جنم دینا لڑکی کلئے کافی خطرناک تھا ، لیکن اس نے ایک صحت مند بچہ کو جنم دیا ۔ ڈاکٹرس کی سمجھداری کی وجہ سے آبروریزی کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا اور اب بچی اور اس کا بچہ دونوں محفوظ ہیں ۔ پولیس کے مطابق آبروریزی کرنے والے شخص پر اب فرسٹ ڈگری ریپ کا معاملہ چلے گا ۔ اتنی کم عمر کی بچی کو حاملہ کرکے بچہ پیدا کرنے پر مجبور کرنا امریکہ میں سنگین جرائم کے زمرہ میں آتا ہے ۔ اب جرم کی سنگینی کے اعتبار سے اس کو سزا دی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 22, 2021 07:47 PM IST