உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دنیا کی انوکھی Muslim Community جس میں عورت بن کرتے رہتے ہیں مرد! چونکانے والی ہے اس کی وجہ

    دنیا کی انوکھی Muslim Community جس میں عورت بن کرتے رہتے ہیں مرد! چونکانے والی ہے اس کی وجہ ۔ تصویر : Youtube/Daily Nebraskan

    دنیا کی انوکھی Muslim Community جس میں عورت بن کرتے رہتے ہیں مرد! چونکانے والی ہے اس کی وجہ ۔ تصویر : Youtube/Daily Nebraskan

    دنیا میں سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں واریا کمیونٹی (Waria Community Facts) رہتی ہے ۔ یہ کمیونٹی اپنے مذہب اور اصولوں پر اسی طرح عمل کرتی ہے جیسے دیگر مسلم کمیونٹیوں کے لوگ کرتے ہیں ، مگر اس کمیونٹی کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے لوگ ٹرانسجینڈر (Transgender muslim community of Indonesia) ہوتے ہیں ۔

    • Share this:
      دنیا میں کئی ایسی کمیونٹی اور ذاتیاں ہیں ، جن کی روایات (Weird Traditions of Communities)  کے بارے میں جان کر ہرکوئی حیرت میں پڑ جاتا ہے ۔ ان کمیونٹیوں کے اپنے الگ الگ طور طریقے ہوتے ہیں جو دیگر کمیونٹیوں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی ایک کمیونٹی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ، جو انڈونیشیا (Indonesia Third Gender Community) میں رہتی ہے ۔ یہ مسلم کمیونٹی (Waira Muslim Community Indonesia) دیگر مسلم کمیونٹیوں سے بالکل الگ ہے ۔

      دنیا میں سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں واریا کمیونٹی (Waria Community Facts) رہتی ہے ۔ یہ کمیونٹی اپنے مذہب اور اصولوں پر اسی طرح عمل کرتی ہے جیسے دیگر مسلم کمیونٹیوں کے  لوگ کرتے ہیں ، مگر اس کمیونٹی کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے لوگ ٹرانسجینڈر (Transgender muslim community of Indonesia) ہوتے ہیں ۔ اس کمیونٹی میں جو لوگ مرد بن کر پیدا ہوتے ہیں وہ بھی عورت بن کر اپنی زندگی گزارتے ہیں اور واریا کہے جاتے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق سال 2008 میں کمیونٹی نے اپنا الگ مدرسہ بھی بنایا تھا ۔

      مردوں کا عورت بن کر رہنا اپنے آپ میں کافی حیران کرنے والا ہے ، مگر اس کے پیچھے خاص وجہ ہے ۔ ہف پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی اس کمیونٹی میں جو لوگ بایولاجیکل مرد بن کر پیدا ہوتے ہیں ، انہیں لگتا ہے کہ ان کی روح عورت کی ہے تو وہ پوری زندگی عورت بن کر ہی گزارتے ہیں ۔

      مذہبی عقیدہ رکھنے والے اس کمیونٹی کے لوگوں کو مسجدوں میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، کیونکہ انہیں مردوں کی قطار میں کھڑا کیا جائے یا خواتین کی ، اس بر پر ہمیشہ تنازع ہوتا تھا ۔ سال 2008 میں یوگیہ کارتا نام کی جگہ پر واریا کمیونٹی کے لوگوں کیلئے ایک مسجد بنائی گئی ، جس میں وہ آرام سے نماز پڑھ سکتے ہیں ۔

      آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ (Barack Obama) کی شروعاتی زندگی کا کافی حصہ انڈونیشیا میں گزرا تھا ، تب ان کی دیکھ بھال کرنے والی دائی واریا تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: